منہاج یورپین کونسل کا منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے ساتھ خصوصی اجلاس، مستقبل کے اقدامات پر غور و فکر

Minhaj European Council and Minhaj Welfare Foundation Europe special meeting in Copenhagen, Denmark

کوپن ہیگن (ڈنمارک): صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ راجہ بابر نے محمد دلشاد قاضی (جنرل سیکرٹری منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ) اور عدنان سہیل (آپریشنل ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یوکے) کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کے لیے ڈنمارک کا دورہ کیا۔

صدر منہاج یورپین کونسل بلال اشرف اپل، جنرل سیکرٹری منہاج یورپین کونسل حسن ایاز بوستان نے کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور نہایت پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈنمارک قیصر زبیر نجیب اور صدر منہاج القرآن ڈنمارک NV سینٹر حافظ سجاد احمد بھی موجود تھے۔

اس خصوصی اجلاس کا مقصد منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ اور منہاج یورپین کونسل کے درمیان تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا اور فلاحی مشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور و فکر کرنا تھا۔

منہاج یورپین کونسل کی جانب سے صدر بلال اپل اور جنرل سیکرٹری حسن بوستان اجلاس میں شریک ہوئے، جبکہ سینئر نائب صدر میاں عمران الحق، رانا وقار، بشریٰ ریاض اور عامر صادق نے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے مستقبل کے مشترکہ منصوبوں، سماجی فلاح و بہبود کے پروگراموں اور تنظیمی حکمتِ عملیوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ خاص طور پر اس بات پر زور دیا گیا کہ کس طرح منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ اور منہاج یورپین کونسل کے وسائل، تجربات اور اہداف کو یکجا کر کے سماجی خدمات کو مزید مؤثر، منظم اور وسیع پیمانے پر انجام دیا جا سکتا ہے۔ اجلاس میں تربیتی پروگرامز، کمیونٹی سروسز، یورپی ممالک میں نوجوانوں کے لیے مواقع، اور رضاکارانہ خدمات کے مؤثر انتظام جیسے اہم موضوعات بھی زیرِ بحث آئے۔

صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ راجہ بابر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی، جس کے ذریعے فلاحی پروگراموں کی رسائی میں اضافہ ہوگا اور مستحق افراد تک مدد پہنچانے کے نئے راستے کھلیں گے۔

صدر منہاج یورپین کونسل بلال اپل نے بھی اس موقع پر کہا کہ منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے ساتھ اشتراک سے منہاج یورپین کونسل کے فلاحی مشن میں مزید تیزی اور وسعت پیدا ہوگی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ منصوبہ بندی کی جائے گی اور باقاعدہ اجلاسوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ یہ ملاقات منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ اور منہاج یورپین کونسل کے لیے ایک نئی شروعات ثابت ہوگی، جس کے مثبت اثرات یورپی ممالک میں فلاحی سرگرمیوں اور کمیونٹی سروسز کی بہتری کی صورت میں نمایاں ہوں گے۔

آخر میں منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج یورپین کونسل کی جانب سے منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ اور بالخصوص منہاج القرآن ڈنمارک کی تنظیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا، جنہوں نے اس اہم اجلاس کے انعقاد کے لیے بہترین سہولیات فراہم کیں اور میٹنگ کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون کیا۔

```

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top