سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
17واں بین الاقوامی پانچ روزہ کتب میلہ ”انٹرنیشنل بک فئیر“ کا انعقاد ایکسپو سینٹر کی پرشکوہ عمارت میں ہوا۔ پانچ روزہ عالمی کتاب میلہ دن دس بجے سے رات دس بجے تک کراچی ایکسپو سنٹربلا کسی وقفہ کے جاری رہا۔ انٹرنیشنل کتاب میلہ پاکستان کے اڑھائی سو سے زائد پبلشرز کے علاوہ دیگر ممالک کے پچاس سے زائد پبلشرز کی مختلف موضوعات پر کتب موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی و خدمت دین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کیپٹل زون نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ جنید مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے فہم دین پراجیکٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی زاہد حسین نے کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.