سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویلبی ڈنمارک کے زیراہتمام بچوں کے درمیان درود پاک پڑھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس منفرد مقابلہ میں شامل بچوں کے لیے آن لائن تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں عبدالقادر نے 5 لاکھ 53 ہزار اور 923 مرتبہ درودِ پاک پڑھ کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ڈنمارک کے زیراہتمام 3 دسمبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سینٹر ویلبی میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت میمونہ رحمٰن نے حاصل کی۔ شبانہ احمد نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، جبکہ کوکب اپل، مریم ارشاد اور وحیدہ ملک نے آقائے کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچاور کیے۔ نقابت کے فرائض شازیہ رانا نے احسن انداز میں سرانجام دئیے۔
پوری دنیا کی طرح ڈنمارک کے مسلمانوں نے بھی عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منائی منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر نماز عید کے چھ اجتماعات میں عوام الناس کی کثیر تعداد شریک ہوئی اور خوشی کا یہ موقع عطا ہونے پر خدا کے حضور سجدہ ریز ہوئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری یورپ کے دو ماہ کے دورے پہ آج جرمنی کے شہر برلن پہنچے ہیں انکے دورے میں جرمنی کے شہر فرینکفرٹ کا دورہ بھی شامل ہے اسی جولائی کے مہینے میں ہی اس سے قبل وہ یونان، سپین، سوئٹرزلینڈ، نارتھ اٹلی، ساؤتھ اٹلی، اور آسٹریا کے دورہ جات مکمل کرچکے ہیں۔ جرمنی کے بعد وہ ناروے کے شہر اوسلو اور سویڈن کے شہروں مالمو اور سٹاک ہوم کا دورہ مکمل کرکے ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن پہنچیں گے جہاں وہ تین روزہ امن کیمپ میں شریک ہونگے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.