سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن رحیم یارخان (اے) کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلٰی سردار شاکر خان مزاری، مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد احسان رضوی القادری، حافظ راشد مصطفوی، حاجی محمد فاروق، ڈاکٹر عبدالقیوم کانجو، شہزاد خان رند ایڈووکیٹ، تحریک منہاج القرآن رحیم یار خان و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں 71 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ رحیم یار خان میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے رحیم یار خان ۔ اے (ہیڈ کوارٹر) میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
عوامی تحریک کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا دن آزادی کے عزم اور جوش و خروش سے منایا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک خانپور کے زیراہتمام اظہارِ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے خانپور کے قائدین و رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی ریلی میں شریک ہوئی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.