سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجر خان کے زیراہتمام حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کہوٹہ (راولپنڈی) کے زیرِاہتمام 22 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا، جس میں زونل ناظمہ شمالی پنجاب حدیقہ بتول نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب بھی دنیا میں کوئی کسی پر احسان کرتا ہے تو جس پر احسان کیا جاتا ہے وہ ساری زندگی اپنے محسن کو محبت و ادب کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری واہ کینٹ میں منہاج ویلفیئر کے زیرِاہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحقین کے دکھ بانٹنا اور ان کے ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے ہونا فی زمانہ افضل ترین نیکی اور سوشل سروس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات ہیں کہ جن کے پاس ضروریات زندگی کا سامان ضرورت سے زائد ہے وہ ان کو لٹا دیں جو کسی وجہ سے زندگی کی مالی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام کامرہ کینٹ میں پیغام پاکستان کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر محمد رفیق نجم، قاضی شفیق الرحمان، سردار عمردراز، ڈاکٹر قاشر رفیق نے خطاب کیا۔ خرم نواز گنڈا پور نے کامرہ میں پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پاکستان سمیت پوری دنیا میں علم، امن اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کی معتبر اور جرات مندانہ آواز ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.