سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن پی پی حلقہ 227 لودھراں کے زیراہتمام سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن بمقام گھلو ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر سکالر و ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان علامہ شکیل ثانی نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد عربی ﷺ نے غریبوں کو ایسے گلے سے لگایا کہ رہتی دنیا تک اس کی مثال نہیں مل سکتی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لودھراں کے زیراہتمام عظیم الشان ’’محفل میلاد البنی ﷺ‘‘ مورخہ 25 نومبر 2018 کو گھلو ہال میونسپل کمیٹی میں منعقد ہوئی جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شاگرد تحریک منہاج القرآن کی عظیم سکالر نبیلہ ظہیر نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن حلقہ پی پی 228 یونٹ اڈا پرمٹ کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے گھر گھر جاکر عید گفٹ دیئے۔ اس موقع پر ناظم ویلفیئر فاؤنڈیشن راؤ محمد طاہر نے کہا ہے کہ ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے فلاحی ویژن کو لے کر چل رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کی67 ویں سالگرہ پر قائد ڈے تقریب 19 فروری 2018ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی ملک و قوم کے لیے کی گئی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، ڈاکٹر طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.7M
ٹوٹر
© 1994 - 2019 Minhaj-ul-Quran International.