سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن دھمتل پی پی 28 ضلع گجرات کے زیراہتمام ذکر شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’عظمت و شان اہل بیت پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت و مودت اہل بیت اطہار علیھم السلام ہی اصل ایمان ہے۔ امت کے ایمان میں مضبوطی اور پختگی محبت اہل بیت میں ہے۔
منھاج القرآن ویمن لیگ گجرات کے زیر اہتمام تحصیل یوسی مراڑپور میں 16 نومبر 2022 کو میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں محترمہ صائمہ نور نے خصوصی شرکت و خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیراہتمام راشن تقسیم کے موقع پر عہدیداران نے کہا کہ قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی کے موقع پر شہدا کے ایصال ثواب کے لیے گجرات، لالہ موسیٰ، کوٹلہ اور منڈی دیونہ میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی دعائیہ تقاریب بھی منعقد ہوئی، جن میں شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.