سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 25 فروری 2021ء کو تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام سمندری میں ’سفیرِ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات انجینیر محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول اور رافعہ عروج ملک سمیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد اور ذیلی فورمز کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بچیانہ منڈی جڑانوالہ کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوا، میلاد کانفرنس میں علاقہ بھر سے سیکڑوں خواتین نے شرکت کی، اس موقع پر منہاج ویمن لیگ کی سنٹرل زونل ہیڈ محترمہ رافعہ عروج ملک نے ’’حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وجہ بقائے ایمان‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حب مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ایمان کی اصل ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن 66 گ ب اواگت کے زیراہتمام 50 سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن پیکجز کی انتہائی منظم انداز میں تقسیم عمل میں لائی گئی۔ منہاج ویلفیئر کی ٹیم نے رات کے اندھیرے میں مستحق خاندانوں کی دہلیز پر راشن پہنچانے کا عزم پورا کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 50 سے زائد خاندانوں میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول، چائے کی پتی، شربت، صابن، بیسن و دیگر اشیاء ضروریہ کے پیکٹس تقسیم کئے گئے۔
مؤرخہ 22 فروری 2020 کو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے زیراہتمام قائد ڈے و بلدیاتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تھے، دیگر قائدین میں سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب بشارت عزیز جسپال شامل تھے۔ کنونشن میں تحریک اور دیگر فورمز کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکاء سے خطاب کیا اور قائد ڈے کی مبارکباد دی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.