تحریک منہاج القرآن فیصل آباد

فیصل آباد میں تحریک منہاج القرآن کا آغاز 1984ء میں ہوا، جبکہ پہلا دفتر 1987ء میں کارخانہ بازار میں حاجی شیخ محمد رشید قادری کی سربراہی میں قائم ہوا۔ فیصل آباد میں تحریک منہاج القرآن کے تحت اس وقت متعدد ادارے، سکول اور سیل پوائنٹس چل رہے ہیں ۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کا ڈویژنل سیکرٹریٹ سرکلر روڈ پر بیرون کچہری بازار موجود رضوان بادشاہ بلڈنگ میں واقع ہے۔

فیصل آباد کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بڑا گہرا رشتہ ہے۔ آپ نے گورنمنٹ کالج فیصل آباد میں سال 1966ء میں داخلہ لیا اور سال 1968ء میں ایف ایس سی کا امتحان پاس کیا۔ ان دو سالوں میں روزانہ جھنگ سے فیصل آباد آتے جاتے رہے، یوں فیصل آباد کو آپ سے ایک خاص نسبت ہے۔

ضلع فیصل آباد کی تمام تحصیلوں میں تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات قائم ہیں اور ضلعی سطح پرتحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سرگرم عمل ہیں۔ فیصل آباد میں پاکستان عوامی تحریک بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ہر سال غریب اور نادار بچیوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں درجنوں بچیوں کے ہاتھ پیلے کئے جاتے ہیں۔ دسمبر 2014ء میں ہونے والی تقریب میں بیک وقت 40 بچیوں کی شادیاں ہوئیں۔

منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام فیصل آباد میں 14 سکول چل رہے ہیں، جو گلفشاں کالونی، غوثیہ ٹاؤن، گنگاپور، ماموں کانجن، سمندری، باہمنی والا، رحمت آباد، چک نمبر 40 ہلواڑہ بغدادی ٹاؤن، چک نمبر 53اور چک نمبر 98 میں واقع ہیں۔

منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام غلام محمد آباد میں منہاج القرآن گرلز اکیڈمی کے نام سے ایک تعلیمی و تربیتی ادارہ قائم ہے، جہاں بچیوں کو اسلامی کی بنیادی تعلیمات سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کے مطابق زندگی بسر کرنے کی تربیت کی جاتی ہے۔

منہاج یوتھ لیگ فیصل آباد نوجوانوں کو قیام پاکستان کے مقاصد کے شعور دلانے کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ اسی طرح مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد میں واقع کالجوں اور یونیورسٹیوں میں زیرتعلیم طلبہ و طالبات کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے اور پاکستان میں تعلیمی انقلاب بپا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔

پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد عوام الناس میں بیداری شعور کیلئے مصروف عمل ہے۔ شہریوں میں اپنے حقوق کا شعور بیدار کرنا ہو یا وطن عزیز پاکستان کی سالمیت کیلئے قربانی دینے کی بات ہو پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد ہر معاملے میں پیش پیش ہے۔

ڈویژنل سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن، سرکلر روڈ فیصل آباد
ڈسٹرکٹ آفس پاکستان عوامی تحریک، فیصل آباد
منہاج القرآن ماڈل سیکنڈری سکول، گلفشاں کالونی، جھنگ روڈ، فیصل آباد
منہاج القرآن ماڈل ہائی سکول برائے طالبات، گلفشاں کالونی، فیصل آباد
ڈویژنل سیکرٹریٹ، تحریک منہاج القرآن فیصل آباد
رضوان بادشاہ سنٹر، سیکنڈ فلور نزد کچہری بازار سرکلر روڈ، فیصل آباد
041-260-5060
faisalabad@minhaj.org

دفتر پاکستان عوامی تحریک، ضلع فیصل آباد
419 ڈی، پیپلز کالونی نمبر 1، فیصل آباد
041-854-2419

سرکلر روڈ

ڈویژنل سیکرٹریٹ، تحریک منہاج القرآن
رضوان بادشاہ سنٹر، سیکنڈ فلور نزد کچہری بازار سرکلر روڈ، فیصل آباد
041-260-5060
faisalabad@minhaj.org

پیپلز کالونی

دفتر پاکستان عوامی تحریک، ضلع فیصل آباد
419 ڈی، پیپلز کالونی نمبر 1، فیصل آباد
041-854-2419

گلفشاں کالونی

منہاج القرآن سیل سنٹر
گلفشاں کالونی جھنگ روڈ فیصل آباد
041-265-2314

غلام محمد آباد

منہاج القرآن گرلز اکیڈمی
غلام محمد آباد فیصل آباد

سلیمی چوک

منہاج سی ڈیز اینڈ بکس
مدینہ سنٹر سلیمی چوک ستیانہ روڈ فیصل آباد
041-853-1823
0333-653-5402

جڑانوالہ

منہاج القرآن سیل سنٹر
الشفاء ہسپتال سرکلر روڈ جڑانوالہ فیصل آباد
0301-715-0863

گلفشاں کالونی

منہاج القرآن ماڈل سکول فار بوائز
گلفشاں کالونی جھنگ روڈ فیصل آباد

گلفشاں کالونی

منہاج القرآن ماڈل سکول فار گرلز
گلفشاں کالونی جھنگ روڈ فیصل آباد

رحمت آباد

منہاج القرآن ماڈل سکول
رحمت آباد، نڑوالا روڈ، فیصل آباد

غوثیہ ٹاؤن

منہاج القرآن ماڈل سکول فار بوائز
غوثیہ ٹاؤن سرگودھا روڈ فیصل آباد

غوثیہ ٹاؤن

منہاج القرآن ماڈل سکول فار گرلز
غوثیہ ٹاؤن سرگودھا روڈ فیصل آباد

ماموں کانجن

منہاج القرآن ماڈل سکول
ماموں کانجن، فیصل آباد

سمندری

منہاج القرآن ماڈل سکول
سمندری ٹاؤن فیصل آباد

مریدوالا

منہاج القرآن ماڈل سکول
مریدوالا، فیصل آباد

باہمنی والا

منہاج القرآن ماڈل سکول
چک نمبر 72 رب باہمنی والا فیصل آباد

گنگاپور جڑانوالہ

منہاج القرآن ماڈل سکول
چک نمبر 591 گ ب گنگاپور جڑانوالہ ٹاؤن فیصل آباد

چک نمبر 53 گ ب جڑانوالہ

منہاج القرآن ماڈل سکول
چک نمبر 53 گ ب جڑانوالہ ٹاؤن فیصل آباد

چک نمبر 98 گ ب جڑانوالہ

منہاج القرآن ماڈل سکول
چک نمبر 98 گ ب جڑانوالہ ٹاؤن فیصل آباد

چک نمبر 40 ہلواڑہ

منہاج القرآن ماڈل سکول
چک نمبر 40 ہلواڑہ (بغدادی ٹاؤن) فیصل آباد

تبصرہ

Ijazat Chains of Authority
Top