سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ تقریبِ تحسین و تقسیمِ انعامات میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے تنظیمی امور میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زونز، اضلاع اور فورمز کو مبارکباد پیش کی۔
ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی زیرِصدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سینٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ کے موضوع پر لیکچرز کی سیریز کے آخری لیکچر میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام منعقدہ خصوصی، فکری نشست میں خصوصی شرکت کی اور انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کے حقیقی اوصاف سے متصف ہونے کے لئے قرآن اور سیرت مصطفیؐ سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ کیمپس میں ڈائریکٹوریٹ آف ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام طلباء کے لیے قائم کی جانے والی نئی کمپیوٹر لیب، فزکس لیب اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز (COSIS) کے زیرِاہتمام "Leadership & Management " کے عنوان سے منعقدہ سیشن میں خصوصی شرکت کی اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اور سیرتِ نبوی ﷺ لیڈرشپ اور مینجمنٹ کے بنیادی اور جامع ترین مصادر ہیں اور جدید مینجمنٹ سائنس کے بیشتر اصول قرآن و سنت میں پہلے سے موجود ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ میں’’ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ‘‘ کے عنوان سے منعقدہ فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئےچیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ حقیقی لیڈر اقتدار نہیں اقدار کو ترجیح دیتا ہے
چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے مرکزی نظامتِ دعوت کے سکالرز نے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر آپ نے دعوتِ دین کے مؤثر ابلاغ، حکمت اور حسنِ کردار کی اہمیت پر رہنمائی فراہم کی اور قائد ڈے مہم 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر سنٹرل پنجاب کی ٹیم کو مبارکباد دی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ گوشۂ درود (مینارۃ السلام) کا دورہ کیا اور جاری تزئین و آرائش کے کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور ترقیاتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے نماز عید الاضحیٰ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی۔
عیدالاضحیٰ اجتماعی فلاح کا عملی درس دیتی ہے: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کرام اور عازمینِ حرمین شریفین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجِ بیت اللہ انسان کی فکری، روحانی اور اخلاقی تطہیر کا عظیم سفر ہے۔ یہ عبادت صرف چند ظاہری مناسک کا مجموعہ نہیں بلکہ توحید، بندگی اور انسانیت کے اعلیٰ ترین تصورات کی عملی تعبیر ہے۔
عوامی تاجر اتحاد اور شعبۂ پبلک ریلیشنز کے زیرِ اہتمام تاجر برادری اور کاروباری شخصیات کے اعزاز میں منعقدہ ڈنر میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی قربان گاہ (سلاٹر ہاؤس) کا دورہ کیا اور اجتماعی قربانی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اجتماعی قربانی کو اخوت، مساوات اور ایثار کے فروغ کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔
شیخ الاسلام مرکزِ علوم الروحانیۃ، منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِاہتمام ’’سلوک و تصوف کا عملی دستور‘‘ کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ تصوف محض نظریاتی بحث نہیں بلکہ ایک عملی طرزِ زندگی ہے جو انسان کے کردار، اخلاق اور سماجی رویوں کو سنوارتا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں علم اور عالم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے قرآن مجید میں عزت و احترام کے ساتھ اہلِ علم کا ذکر فرمایا۔ جو اہلِ علم، اہلِ عدل و انصاف نہ ہوں، وہ اہلِ معلومات تو ہو سکتے ہیں، مگر اہلِ علم نہیں ہو سکتے۔ اہلِ علم کبھی بھی ناانصافی نہیں کر سکتا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.