سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیرِ اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کی گیارہویں برسی کے موقع پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ ڈائیریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس علامہ میر حسن قادری نے ریفرنس میں خصوصی شرکت کی اور شہادت کے مقام و مرتبہ پر مفصل گفتگو فرمائی۔
17 جون 2025 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں منعقدہ 11ویں برسی کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ایک اہم خطاب فرمایا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو گزرے گیارہ سال ہو چکے ہیں، مگر انصاف کا سورج تاحال طلوع نہیں ہوا۔
آج 17 جون 2025ء ہے، آج سے گیارہ برس قبل ماڈل ٹاؤن لاہور میں نہتے کارکنان کو خون میں نہلایا گیا اُن کی لاشیں گرائی گئیں، خواتین، بچوں، بوڑھوں اور جوانوں کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ مسلسل 12 گھنٹے تک خون کی ہولی کھیلی گئی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن ملکی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ ترین سانحہ ہے کہ جب بھی اس سانحہ کے دلخراش مناظر نظر سے گزرتے ہیں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔ 17 جون 2014ء کے دن پاکستان کے امن اور قانون پسند شہریوں کو محافظ ادارے پولیس کی جانب سے بلااشتعال بدترین تشدد کا نشانا بنایا گیا اور سیدھی فائرنگ کرکے خواتین، بوڑھوں اور جوانوں سمیت 14 کو شہید کو اور 90 سے زائد افراد کو شدید زخمی کر دیا گیا
17 جون 2014 کو پاکستان کے 14 نہتے شہریوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا، خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نوجوانوں پر بدترین تشدد کیا گیا۔ گیارہ برس گزرنے کے باوجود شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کے منتظر ہیں اور معزز عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی خلیفۂ راشد کی حیثیت سے مظلومانہ شہادت تاریخِ اسلام کی الم ناک اور سبق آموز حقیقت ہے۔ آپؓ کی شہادت صرف ایک صالح حکمران کی زندگی کا خاتمہ نہیں تھا،
سیدنا عثمانؓ کی شہادت وحدتِ امت پر حملہ تھا۔ خلیفۂ ثالث سیدنا عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت دراصل اُس اتحاد پر وار تھا جو نبی اکرم ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے قائم فرمایا تھا۔ آپؓ کا کردار ہمیں سکھاتا ہے کہ صبر، حلم، اور رواداری وہ اقدار ہیں جو ایک صالح معاشرے کی بنیاد ہیں۔
سیدنا عثمانِ غنیؓ نے وحدتِ امت کی خاطر جان قربان کی۔ 18 ذوالحجہ کو جب مدینۂ طیبہ میں خلیفۂ وقت سیدنا عثمانِ غنیؓ کو شہید کیا گیا، تو درحقیقت وہ چراغ گل کیا گیا جس کی روشنی نے اسلام کے ابتدائی دور کو منور کیا۔
17 جون 2025 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی یاد میں 11ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں دعائیہ تقاریب اور تقاریر کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس سال کو سالِ ایصالِ ثواب کے طور پر بھی منایا جا رہا ہے، تاکہ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے جنہوں نے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے ہوا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے فریضہ حج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کرام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج ایک ایسا روحانی سفر ہے جو انسان کو اس کے خالق سے جوڑ دیتا ہے، حج صرف جسمانی مشقت کا نام نہیں بلکہ دل و دماغ کی پاکیزگی، نیت کی درستگی اور عاجزی کا مظہر ہے۔ دنیا بھر سے لاکھوں مسلمان ایک ہی لباس میں ’’ لبیک‘‘ کی صداؤں کےساتھ سجدہ ریز ہوتے ہیں۔ حج اسلامی اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فلسفہ حج اور اس فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حج ایمان کا ایک ایسا عظیم رکن اور شعائر دین میں سے ہے جو امت کو اتحاد و یکجہتی، مساوات اور عجزو انکساری کے سانچے میں ڈھال دیتا ہے اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو مجسمہ ایثار و وفا بنا دیتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے سائپرس کے معروف عالم دین و روحانی شخصیت شیخ نور محمد الکبانی نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ملاقات کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن میں منعقدہ ایک فکری نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوسائٹی کو بدلنے کے لئے سب سے پہلے خود کو اور اپنے گھر کو بدلنا ہو گا۔ تحریک منہاج القرآن گھروں کو علم اور عبادت کا مرکز بنانا چاہتی ہے
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مانچسٹر میں علماء، سکالر اور برطانیہ میں خدمت دین کے مشن پر کاربند مبلغین پر مشتمل ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واعظین امت میں یہ شعور اجاگر کریں کہ قتل ناحق جیسے سنگین جرم کے ارتکاب سے بچیں یہ جرم اللہ اور اس کے رسولؐ کے ہاں ناقابل معافی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.