شہر اعتکاف 2024: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ’’شہرِ اعتکاف میں اصلاحِ احوال اور آداب زندگی‘‘ کے موضوع پر تربیتی نشست سے خطاب

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شہرِ اعتکاف میں اصلاحِ احوال اور آداب زندگی کے موضوع پر معتکفین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ اللہ نے انسانی جسم کے بیشتر اعضا جوڑوں کی صورت میں دو دو بنائے ہیں، لیکن دل کو اکیلا بنایا تاکہ دل اُس کی وحدانیت کی نشانی بن جائے۔ جب کسی کو دل کا عارضہ لاحق ہوتا ہے تو دنیا کے ظاہری دل کو بچانے کے لیے ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق اپنی من پسند چیزیں تک کھانا بھی چھوڑ دیتا ہے، لیکن اپنے باطن کی دنیا کے دل کی فکر نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اپنے باطن اور دل کے باطن کی فکر کرتے ہیں وہی اللہ کے عارف، ولی اور مقرب بندے بن جاتے ہیں۔ جس طرح ہم ظاہری دل کی بیماریوں کے کارڈیالوجسٹ کے پاس جاتے ہیں، اسی طرح ہمیں باطن کے دل کے علاج کے لیے اس کے معالج کے پاس جانا چاہئے اور وہ اللہ کے اولیاء و صالحین اور اُن کی مجالس ہیں۔ جب دل ہر قسم کے میلان اور شہوت سے پاک ہوکر صرف اللہ کی طرف رجوع کرلے تو پھر وہ قلبِ سلیم بن جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ راتوں کو اپنے بستر چھوڑ کر اللہ کی یاد میں جاگتے ہیں، اس کے حضور رکوع و سجود کرتے ہیں، اس کی عطاء کردہ نعمتوں پر اس کا شکر ادا کرتے ہیں، وہی لوگ شیطان کے حملوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ اولیائے رحمن کی صحبتیں، سنگتیں اور مجالس دنیا کی لذات، شہوات، رغبتوں اور گناہوں سے بچاتی ہیں۔ اگر آپ سرخرو اور کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اپنے وجود، جاہ و منصب اور اپنے بڑا اور اہم ہونے کے احساس کو گمنامی کی زمین میں دفن کردیں۔

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

Minhaj ul Quran Itikaf 2024

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top