سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
حافظ آباد: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے شیخ الاسلام کانفرنس اور اسلامک سینٹر علی پور چٹھہ، حافظ آباد کی تقریبِ سنگِ بنیاد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ کئی دہائیوں سے فروغِ علم، احیائے فکرِ اسلامی، ترویجِ امن اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
عرفان الہدایہ ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ مرکزی دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن میں انعقاد کیا گیا۔جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں آن لائن اور فزیکلی شرکت کی۔ دورۂ قرآن کے دوسرے سیشن میں ڈائریکٹر دعوت و تربیت ویمن لیگ انیلہ الیاس نے سورۃ البقرہ کے مضامین کا جامع اور مدلل انداز میں دورہ کرواتے ہوئے بیان کیا کہ سورۃ البقرہ اسلامی معاشرے کی فکری، اعتقادی اور عملی بنیادوں کو مضبوط کرتی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
کوپن ہیگن (ڈنمارک): صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ راجہ بابر نے محمد دلشاد قاضی (جنرل سیکرٹری منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ) اور عدنان سہیل (آپریشنل ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یوکے) کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کے لیے ڈنمارک کا دورہ کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.