سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع وہاڑی ہیڈکوارٹر کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بوریوالہ زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بہاولپور میں بھی اجتماعی قربانی کا بندوبست کیا، مقامی قائدین و کارکنان نے قربانی کا گوشت پیک کر کے مستحقین تک پہنچایا۔ اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ کوئی بھی ضرورت مند خالی ہاتھ نہ جائے اور قربانی کی استطاعت نہ رکھنے والے سفید پوش افراد اور خاندانوں کو گھر کی دہلیز تک قربانی کا گوشت پہنچایا جائے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور، نائب صدر سنٹرل پنجاب پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، سردار شہزاد ڈوگر، مرکزی صدر ایم ایس ایم عرفان یوسف نے پاکستان عوامی تحریک وہاڑی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اور لائف ممبر منہاج القرآن محمد اقبال نیکوکارہ کے انتقال پر ان کے اہلخانہ سے گڑھا موڑ جا کر تعزیت کی ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.