سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن وزیرآباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 70ویں سالگِرہ کے سلسلہ میں ’’شیخ الاسلام کانفرنس‘‘ منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، دینی و ملی اور عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ سنٹرل پنجاب اے کی زونل ناظمہ مسز رافعہ عروج مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ کے 12 پی پی حلقہ جات سے ایگزیکٹیوز ممبران نے شرکت کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پی پی 63، 64 نوشہرہ ورکاں، گوجرانوالہ کی طرف سے 200 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے یوتھ ونگ کے زیراہتمام کامونکی میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و کارکنان کے علاوہ، بچے، بوڑھے، نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.