اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خصوصی مشاورتی درجہ دے دیا

مورخہ: 08 اگست 2011ء

اقوام متحدہ کی اکنامک اینڈ سوشل کونسل (ECOSOC) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو باضابطہ طور پر خصوصی مشاورتی درجہ (Special Consultative Status) دے دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دین اسلام کے فروغ و اشاعت کے حوالے سے خدمات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا ہے، اور اس پلیٹ فارم سے قیام امن، اتحاد و یگانگت، بین المذاہب ہم آہنگی، انسانی حقوق، تعلیم کے فروغ،  انتہاء پسندی و شدت پسندی کیخلاف شعور کی بیداری اور بین المذاہب رواداری کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی خدمات کو سراہا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے خصوصی مشاورتی درجہ (Special Consultative Status) کی حامل تنظیمات اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنسز اور اجلاس میں شرکت کر سکتی ہیں، مختلف عالمی مسائل پر تحریری رپورٹس اور تقریری شمولیت کر سکتی ہیں اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں سیمینار (کانفرنسز) کا انعقاد بھی کر سکتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کو مشاورتی درجہ دینے کا فیصلہ کمیٹی برائے NGOs کے باضابطہ اجلاس 2011ء کی رپورٹ کے تحت کیا گیا۔

میڈیا کوریج لنکس

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top