سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رہنما اور سفیرِ یورپ کے لقب سے معروف علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے برطانیہ کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف مذہبی و سماجی پروگرامز میں شرکت کی اور خطابات کیے۔
منہاج ویمن لیگ مڈلینڈ ٹیم کی ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کے ساتھ ملاقات ہوئی، جس میں مڈلینڈ کی 10 زونل ٹیموں کی عہدیدار بھی شامل تھیں۔ اس موقع پر مڈلینڈ ٹیم کی عہدیداروں نے ورکنگ پلان، کارکردگی رپورٹ، دعوۃ پراجیکٹ اور مختلف زونز کے نتائج کے حوالے سے ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کو اگاہ کیا، جسے انہوں نے سراہا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے بنگلہ دیش بارڈر پر روہنگیا مسلمانوں کی بستی میں متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ میڈیکل کیمپ 19 اکتوبر 2017ء کو قائم ہوا اور یہ متاثرین کی بحالی تک کام کرتا رہے گا۔ یہ میڈیکل کیمپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے اپیل کے نتیجہ میں جمع ہونے والے ڈونینشنز سے قائم کیا گیا ہے۔ کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ڈاکٹروں کی خدمات اور مفت دوا فراہم کر رہی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے لندن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن اوورسیز کے رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو انسانی حقوق کے عالی فورمز پر اٹھانے کے لیے مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو عالمی عدالتِ انصاف، اقوامِ متحدہ، ہیومین رائٹس کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے کا جائزہ لیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.