سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے زیراہتمام 30 جون 2018ء کو منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز نارتھ زون تنظیمات کی نشست منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، صاحبزادہ حماد مصطفیٰ، منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے رہنماء سید علی عباس بخاری اور دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نشست سے خصوصی خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بہو ڈاکٹر غزالہ حسن قادری نے برمنگھم یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کر لی ہے۔ مؤرخہ 3 جولائی 2017 کو یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اپنی ڈگری حاصل کی، تقریب میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری بھی شریک ہوئے۔ ڈاکٹر غزالہ حسن قادری کی پی ایچ ڈی مقالے کا موضوع ’’پاکستان میں قانون خلع میں اصلاحات‘‘ تھا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے برمنگھم المراد ہال میں منعقدہ ویمن امپاورمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم اور ترقی کے مخالفین اور دہشتگردوں میں کوئی فرق نہیں۔ خواتین کو تعلیم سے روکنا انسانیت کے خلاف جرم ہے جس کی کوئی گنجائش نہ اسلام میں ہے اور نہ ہی کسی آئین اور قانون میں، اس دقیانوسی اور انتہا پسندانہ سوچ کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ناگزیر ہو گیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع جہاں دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا وہاں پاکستان عوامی تحریک برطانیہ ویمن ونگ نے اپنے قائد کی سالگرہ کی خوشی کو ایک نئے انداز میں منانے کا عہد کیا، جس کے تحت برطانیہ بھر کے 6 بڑے شہروں میں پاکستان عوامی تحریک برطانیہ خواتین ونگ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر مبنی پمفلٹ اور تحائف راہگیروں میں تقسیم کیے، جو کہ ان کے لیے بہت زیادہ دلچسپی اور معلومات کے حصول کا باعث بنے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل Lyne Ashton برطانیہ کے زیراہتمام سیدہ کائنات کانفرنس مورخہ 12 جولائی 2013ء کو مرکزی مسجد Ashton میں منعقد ہوئی۔حافظ محمد عبداللہ اعوان، تحریک محمدی کے شیخ وحید احمد دباغ معزز مہمانوں میں شامل تھے۔اس کے علاوہ Ashton میں مقیم تمام مکاتب فکر کے 450 سے زائدمسلمانوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (نیلسن، برطانیہ) کے زیر اہتمام مورخہ 05 جولائی 2012ء کو نیلسن مرکز پر سالانہ حلقہ درود وسلام کی محفل کا انعقاد کیاگیاجس میں نیلسن، برائر، فیلڈ، کولن، بلیک برن اور برنلے سے 250سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں ایک نئے ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر کا قیام عمل میں آیا۔ یہ سینٹر ردر گلین کے علاقے میں قائم کیا گیا ہے۔ جس کی افتتاحی تقریب مورخہ 21 فروری کو گلاسگو، سکاٹ لینڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں اشاعتِ دین اور اتحادِ امت کی دعوت کا کام کر رہی ہے اور آواز ایف ایم 103.1 ایسا مستقل ریڈیو ہے، جو اس عظیم تحریک کے پیغام کی ترویج کے حوالے سے کام کر رہا ہے، جسے پینڈل برطانیہ کے علاوہ انٹرنیٹ کے ذریعے پوری دنیا میں سنا جاتا ہے۔
فرغانہ انسٹیٹیوٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل مانچسٹر کے زیراہتمام مورخہ 31 اگست کو ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس موقع پر خطیب جامع مسجد اموی دمشق فضیلۃ الشیخ اسعد محمد سعید الصاغرجی، صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، الشیخ سخروف اور الشیخ عبدالرحمن الحمامی، ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم، سابق لارڈ میئر اور کونسلر محمد افضل خان، کونسلر عابد، کونسلر محمد نعیم اور دیگر کئی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے زیراہتمام سہ روزہ دورہ بخاری و مسلم کے دوسرے روز کا آغاز 24 اگست کو جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں ہوا۔ جس میں دنیا بھر سے علماء و مشائخ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
سہ روزہ دورہ بخاری و مسلم کا آغاز مورخہ 23 اگست 2008ء کو جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں ہوا۔ جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ افریقہ، ہالینڈ، اسپین، فرانس، ناروے، کینیڈا اور شام کے علماء و اہل علم حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
حضرت خواجہ زندہ پیر کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب جامع مسجد گھمکول شریف برمنگھم میں 27 جولائی کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علماء و مشائخ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب کی صدرات صوفی جاوید اختر نے کی۔ صوفی عبد اللہ، سفیر یورپ علامہ الحاج نزیر احمد، علامہ نیاز احمد صدیقی، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی گل الرحمن قادری، راجہ سلیم اختر، ابو آدم الشیرازی، میلاد رضا قادری اور دیگر علماء و مشائخ بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نیلسن کے زیراہتمام ایف ایم ریڈیو اور نئی مسجد کی افتتاحی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی۔ یہاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مسجد کے صحن میں لگی تختی کی نقاب کشائی سے جامع مسجد کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شروع کئے گئے پینڈل کے پہلے کمیونٹی "آواز" ایف ایم ریڈیو کا افتتاح بھی کیا۔ اس کے لیے آپ نے اپنے ہاتھ سے فیتہ کاٹا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے سنٹر منہاج القرآن رامہورڈ روڈ لندن کے زیراہتمام بین المذاہب سیمینار 18 اکتوبر کو منعقد ہوا۔ یہ برطانیہ میں دورہ صحیح مسلم شریف سے پہلے ریفریشر ایونٹ تھا۔ اس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کی۔
ادارہ منہاج القرآن برمنگھم کے زیراہتمام تین روزہ دورہ صحیح مسلم کی دوسری اور تیسری نشست مورخہ 20 اکتوبر مرکزی جامع مسجد گھمگول شریف برمنگھم میں منعقد ہوئی۔ جس میں مفتی گل رحمٰن، مفتی عبدالرسول منصور، مفتی محمد ایوب ہزاروی، علامہ بوستان قادری، علامہ نیاز احمد صدیقی، حاجی عبدالغفور اور سینکڑوں علماء و مشائخ نے شرکت کی اس کے علاوہ اہل علم مرد و خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان کے معروف فنکار فردوس جمال نہ صرف دس گھنٹے طویل گفتگو سنتے رہے بلکہ پہلی نشست کے آغاز میں بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا۔
3.4M
فیس بک
1.7M
ٹوٹر
© 1994 - 2019 Minhaj-ul-Quran International.