سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لالہ موسیٰ کے زیراہتمام پانچ روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ محمود مسعود قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ اور خواتین کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک ہوئی۔ منہاج القرآن کے زیراہتمام دھنی میں درس عرفان القرآن سے علامہ محمد لطیف مدنی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ رجوع الی اللہ اور رجوع الی الرسول ہی مومن کے لیے کامیابی کی سیڑھی ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پھالیہ میں خواتین کےلئے سلائی کڑھائی کے سکول (ہنر گھر) قائم کر دیا گیا، سکول کی افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کندھانوالا (منڈی بہاؤالدین) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر 17 جون کو پرامن ریلی نکالی گئی، جس میں خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کے ساتھ ساتھ انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.