سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات ہمیشہ ادب پر مبنی ہوتی ہیں، امام ابو عبدالرحمن السلمی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے میرے بھائی میں آپ کو نصیحت اور وصیت کرتا ہوں کہ اگر علم کی راہ کے متلاشی بن گئے ہو تو تقوی اختیار کرو اور ہدایت صرف اللہ تعالیٰ سے طلب کرو۔
جامعہ ام الکتاب ملحقہ جامعہ عروۃ الوثقی کے یومِ تاسیس کے موقع پر سالانہ خواتین کانفرنس بعنوان امومت، امامت و امت منعقد ہوئی جس میں صدر منہاج القرآن ویمن لیگ پاکستان ڈاکٹر فرح ناز نے کیا اسلام عورت کو گھر میں بند کرتا ہے؟کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ کانفرنس میں طالبات سمیت دیگر خواتین راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن لاہور اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام لاہور بھر میں مختلف مقامات پر سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ لاہور میں مین بولیوارڈ گلشن راوی، جوہرٹاؤن، مون مارکیٹ، پی پی 156، پی پی 152 ضلع نمبر3 اور پی پی 155جلو موڑ پر فلڈ ریلیف کیمپ قائم ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن لاہور کے امیر رانا نفیس حسین قادری نے مختلف مقامات پر قائم کیمپوں کا دورہ کیا، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔
اکستان عوامی تحریک اسلام آباد کے سینئر رہنماوں قاضی شفیق، غلام علی خان اور ملک طاہر جاوید نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے انٹراپارٹی الیکشن کے شفاف اور پر امن ماحول میں انعقاد پر عوامی تحریک الیکشن کمیشن کے ممبران اور مرکزی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.