منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مورخہ: 24 اگست 2022ء

minhaj ul quran free medical hospital

تحریک منہاج القرآن لاہور (منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن) کے زیراہتمام مانگا منڈی میں ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ تحریک منہاج القرآن لاہور کے موبائل اسپتال و لیب میں لگائے گئے ایک روزہ میڈیکل کیمپ میں تجربہ کار ڈاکٹرز کی ٹیم نے لوگوں کا مفت طبی معائنہ کیا ادویات فراہم کیں۔ میڈکل کیمپ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور لیب ٹیکنیشنز کی پوری ٹیم بھی موجود تھی۔ مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ، بلڈ گروپ، ہیپاٹائٹس اے بی سی ٹائیفائیڈ اور ملیریا کے ٹیسٹ کئے گئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا مقصد اور ہدف محروم و پسماندہ علاقوں میں انسانیت کی خدمت ہے۔ بلا تفریق رنگ و نسل، قوم و لسانیت، جنس و مذہب دکھی انسانیت کی خدمت تحریک منہاج القرآن کا مشن ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے موبائل اسپتال سے روزانہ سینکڑوں مریض مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محسن انسانیت رسول اکرم ﷺ نے احترام انسانیت اور خدمت انسانیت کا درس دیا ہے۔ ہر مسلمان کا فرض ہے کہ نبی اکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنی زندگی کا نصب العین انسانیت کی خدمت کو بنائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) عبد المجید ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور نے کہا کہ ہم جس ملک میں جی رہے ہیں اس میں پسماندگی بہت زیادہ ہے۔ صحت کے حوالے سے مسائل ہی بہت زیادہ ہیں۔ موبائل اسپتال لاہور کے عوام کے لئے بہت بڑا ریلیف ہے۔ غریب و مستحق لوگوں کو مفت طبی سہولیات دی جارہی ہیں۔ میڈیکل کیمپ میں تمام امراض کی ادویات بھی مریضوں کودی جاتی ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور صحت کے منصوبے پر پورے لاہور میں کام کررہی ہے اور یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لئے ہے۔

اس موقع پر سینئر نائب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم نشرو اشاعت لاہور رانا عتیق الرحمن، رانا محمد لطیف سمیت پی پی 171 مانگا منڈی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔

minhaj ul quran free medical hospital

minhaj ul quran free medical hospital

minhaj ul quran free medical hospital

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top