منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی اراکین کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد

ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیرِ اہتمام بانی اراکین کے اعزاز میں سالانہ پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بانی ارکان اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے ذمہ داران و وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں صدر منہاج یورپین کونسل بلال اُپل نے اپنے خطاب میں بانی اراکین کی قربانیوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بانی اراکین اس مشن کا سرمایا ہیں۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک قیصر زبیر نجیب نے گفتگو کرتے ہوئے نوجوانوں کو بزرگوں کی جدوجہد سے سیکھنے اور مشن سے وابستگی مضبوط بنانے کی تلقین کی۔
تقریب میں بانی اراکین شیخ محمد اشفاق، چوہدری محمد سرور، رائے محمد زبیر، بشیر احمد نظمی، راجہ محمد زبیر، حاجی محمد فاروق، امام جاوید اختر، صادق بیگ، محمد بوستان، صوفی مظفر حسین، محمد اکرم جوڑا، حاجی فیض رسول، غلام محی الدین اور رانا محمد اسحاق سمیت خواتین بانی ممبران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کا آغاز قاری محمد ندیم اختر کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ محمد راشد بھٹی نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعت پیش کی، جبکہ میزبانی صدر منہاج القرآن نارتھ ویسٹ حافظ سجاد احمد نے کی۔




























تبصرہ