اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب سماجی یکجہتی، اسلامی اخوت اور خدمتِ خلق کا ایک زندہ و جاوید مظہر ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

Dr Hussain Qadri Addresses Mass Wedding Host by MWF

لاہور: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِاہتمام اجتماعی شادیوں کی مرکزی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم ہے کہ آج ہم اس بابرکت تقریب میں جمع ہیں جہاں 23 خوش نصیب جوڑے باعزت رخصت ہورہے ہیں۔ موجودہ دور میں جہاں شادی جیسے مقدس فریضے کو مشکل اور مہنگا بنا دیا گیا ہے، وہاں اس طرح کی تقریبات معاشرے میں آسانی، خوشی اور امید کی کرن بن کر ابھرتی ہیں، آج صرف دو افراد کی ملاقات کا جشن نہیں بلکہ آج کی تقریب سماجی یکجہتی، اسلامی اخوت اور خدمتِ خلق کا ایک زندہ و جاوید مظہر ہے۔ قرآنِ مجید ہمیں بارہا یہ درس دیتا ہے کہ جو شخص دین کو جھٹلاتا ہے، وہ دراصل یتیموں اور محتاجوں کی مدد سے غافل ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا ان کمزور اور محروم طبقات کی خدمت میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے خطاب میں حضور نبی اکرم ﷺ کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اپنے کمزوروں کو تلاش کیا کرو کیونکہ تمہیں رزق اور کامیابی انہی کے سبب عطا کی جاتی ہے، معاشی استحکام صرف دولت کی زیادتی یا صنعتوں کی کثرت سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ اس کا دارومدار اس بات پر ہے کہ ایک معاشرہ اپنے غریبوں، یتیموں اور بیواؤں کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے، اگر کسی مسلم معاشرے میں غیر مسلم بھی بستے ہوں لیکن محرومیت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو، یہاں تک کہ خدا کے اقرار کے منکر ہوں ایسے طبقے کے معاشی استحکام کو بھی مذہب سے وابستہ نہیں کیا بلکہ جو پسے ہوئے طبقے کا جتنا بہتر خیال کرے گا اللہ پاک اس کے مال و دولت میں اتنا طول و برکت دیتا جائے گا کیونکہ اسلام ہمیں "ایبسولیوٹ پاورٹی" یعنی بنیادی ضروریاتِ زندگی کی کمی کو ختم کرنے کا حکم دیتا ہے جن میں تعلیم، صحت، خوراک، لباس اور رہائش شامل ہیں۔ اگر کسی معاشرے میں یہ بنیادی سہولیات میسر نہ ہوں تو وہ حقیقی ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مزید کہا کہ آج کے اس دور میں، جب والدین کے لیے اپنی بیٹیوں کی شادی ایک مشکل مرحلہ بن چکا ہے، اجتماعی شادیوں کا یہ سلسلہ ایک عظیم خدمت ہے۔ اس سال نہ صرف لاہور بلکہ ملک بھر میں سینکڑوں خوش قسمت جوڑے اس پلیٹ فارم کے ذریعے نکاح کے بندھن میں بندھ چکے ہیں اور آغاز سے آج تک ہزاروں گھرانوں میں خوشیاں بکھیری جا چکی ہیں، یہ سب خدمات شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تعلیمات کا عملی مظہر ہیں، جنہوں نے ہمیشہ خدمتِ انسانیت، اخوّت اور فلاحی کاموں کو فروغ دیا لہذا جب بھی آپ کے سامنے کسی ضرورت مند کی مدد کا موقع آئے تو اسے ضائع نہ کریں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں اللہ تعالیٰ کی رضا اور کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔

اختتام پر انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عابد عزیز، سیّد امجد علی شاہ بالخصوص ان کی پوری ٹیم گزشتہ 22 برس سے جس مستقل مزاجی اور اخلاص کے ساتھ اس خدمتِ خلق کے مشن سے وابستہ ہے، وہ قابلِ تحسین اور لائقِ تقلید ہے۔

تقریب میں ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈاکٹر فیصل اقبال خان، راجہ زاہد محمود، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس، نوراللہ صدیقی، کرنل ر خالد جاوید، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حفیظ چودھری، حفیظ الرحمان، شہزاد رسول، حاجی اسحاق، محترمہ عائشہ نذیر قادری، میڈم ریشم خان، فردوس نثار، محترمہ درۃ الزاہرہ، ٹک ٹاک سٹار زرتاشہ کاشف (تاشو)، روبا ہمایوں، مسرت احمد اور حافظہ سحر عنبرین سمیت نوبیاہتا جوڑوں کے والدین، قریبی رشتہ دار، اعزاء و اقارب، دوست و احباب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top