سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کی سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور کی صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل کو شہر اعتکاف 2026 کے انتظامات اور تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد تویاما کین میں منعقدہ پروگرام سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے روحانی، اخلاقی اور فکری چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مسلمان اللہ تعالیٰ کی طرف حقیقی رجوع کریں۔
جنوبی کوریا: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ پاکستان کو ایک نہیں بلکہ 100 علی گڑھ دینا چاہتے ہیں، جہاں جدید سائنسی و عصری علوم کے ساتھ ساتھ کردارِ محمدی ﷺ کی ہمہ گیر تربیت بھی دی جائے۔
جنوبی کوریا: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے رمضان انفاق فی سبیل اللہ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہِ رمضان المبارک انسان کی روحانی بالیدگی، دینی ترقی اور باطنی تطہیر کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے انسان اپنی پوری زندگی کا رخ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی رضا کی طرف موڑ سکتا ہے۔
حافظ آباد: ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے شیخ الاسلام کانفرنس اور اسلامک سینٹر علی پور چٹھہ، حافظ آباد کی تقریبِ سنگِ بنیاد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری گزشتہ کئی دہائیوں سے فروغِ علم، احیائے فکرِ اسلامی، ترویجِ امن اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
پریس کلب مانسہرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس میں دینی، علمی اور فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
کوپن ہیگن (ڈنمارک): صدر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ راجہ بابر نے محمد دلشاد قاضی (جنرل سیکرٹری منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یورپ) اور عدنان سہیل (آپریشنل ڈائریکٹر منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یوکے) کے ہمراہ منہاج یورپین کونسل کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کے لیے ڈنمارک کا دورہ کیا۔
لاہور: نائب ناظمِ اعلیٰ سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری کی زیرِ صدارت مرکزی نظامتِ دعوت کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں رمضان المبارک کے دوران دُروسِ قرآن کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
راولپنڈی: نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات منہاجُ القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر انجینئر محمد رفیق نجم نے اوسس میرج ہال، راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی عظیم علمی، فکری اور تحریکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
آغوش کمپلیکس لاہور میں شیخ الاسلام ڈے کے موقع پر آٹھویں سالانہ قومی محفلِ حسنِ قراءت کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج انسٹیٹیوٹ برائے قراءت و تحفیظ القرآن لاہور، آغوش آرفن کیئر ہوم اور آغوش گرائمر سکول کے طلبہ، اساتذہ کرام اور جملہ سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے آغوش آرفن کیئر ہوم میں شیخ الاسلام کی 75 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی زندگی علم و عرفان کا روشن باب ہے۔ انہوں نے اپنے علمی، فکری اور تربیتی سفر کے ذریعے انسانیت کو قرآن و سنت کی تعلیمات سے روشناس کرایا ہے۔
ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ اور سالانہ محفلِ شبِ براءت جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نہایت عقیدت، روحانیت اور دینی جوش و جذبے کے ساتھ منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ میں منعقدہ روحانی اجتماع بسلسلہ شب براءت میں شرکت و خطاب
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ڈپٹی چیئرمین، بورڈ آف گورنرز، منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اپنے ہانگ کانگ کے دورہ کے دوران منہاج القرآن اسلامک سنٹر سن پو کونگ پہنچے جہاں انہوں نے کمیونٹی کے اراکین، سنٹر کے عہدیداران، علماء کرام، رفقاء و اراکین سے ملاقات کی۔ اسلامک سنٹر میں منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امتِ مسلمہ مختلف ادوار میں فکری و عملی تقسیم کا شکار رہی ہے، مگر اعتدال پر قائم طبقے سے وابستگی اللہ کی خاص نعمت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی ڈاکٹر محی الدین نحوی (امام جامع مسجد کولون، ہانگ کانگ) سے ملاقات جامع مسجد کولون ہانگ کانگ کی سب سے بڑی اور تاریخی مسجد ہے اور نیتھن روڈ، تسم شا تسوئی میں واقع مسلمانوں کا مرکزی روحانی، تعلیمی اور سماجی مرکز سمجھی جاتی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.