ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مفتی محمد انتخاب نوری کا معراج النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب

dr mufti muhammad intikhab noori meraj-un-nabi conference Address 2026

مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن، ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ معراج النبی ﷺ کانفرنس اور مجلسِ ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مفتی محمد انتخاب نوری نے کہا ہے کہ وہ آج اس محفل میں وہی سبق سیکھنے آئے ہیں جو انہوں نے آج سے دو دہائیاں قبل منہاج یونیورسٹی لاہور سے سیکھا تھا۔ منہاج القرآن محض ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک فکر، ایک وسیع اور ہمہ گیر سوچ کا نام ہے۔

ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری نے کہا کہ واقعۂ معراج کے بارے میں خود اللہ تعالیٰ نے شانِ مصطفی ﷺ کو بیان فرمایا ہے۔ نبی کریم ﷺ کو آپ کی ظاہری حیاتِ مبارکہ میں دیدارِ الٰہی سے سرفراز فرمایا گیا، اور یہ عظیم اعزاز صرف حضور اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس کو عطا ہوا۔ انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ دنیاوی سطح پر اگر کسی فرد کو کسی ریاست یا خاندان کی جانب سے اعزاز ملتا ہے تو وہ صرف اسی فرد کے لیے نہیں بلکہ پوری ریاست یا خاندان کے لیے باعثِ فخر ہوتا ہے۔ اسی طرح معراج کا اعزاز پوری کائنات، بالخصوص امتِ محمدیہ ﷺ کے لیے شرف و افتخار کا سبب ہے۔ مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ، پھر وہاں سے مکان و لامکان تک اور پھر دیدارِ الٰہی کا یہ عظیم سفر صرف حضور آقا کریم ﷺ کو نصیب ہوا۔

ڈاکٹر مفتی انتخاب نوری نے کہا کہ جب نبی کریم ﷺ کا گزر حضرت موسیٰ علیہ السلام کی قبرِ مبارک کے پاس سے ہوا تو حضرت موسیٰؑ بھی ادب کے ساتھ کھڑے ہو کر حضور ﷺ پر درود و سلام پیش کر رہے تھے۔ جب حضور اکرم ﷺ سدرۃ المنتہیٰ سے آگے تشریف لے گئے تو آپ ﷺ اکیلے تھے، حتیٰ کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام بھی اس مقام سے آگے نہ جا سکے۔ یہ رسول اللہ ﷺ کی عظمت کی معراج تھی۔

dr mufti muhammad intikhab noori meraj-un-nabi conference Address 2026

dr mufti muhammad intikhab noori meraj-un-nabi conference Address 2026

dr mufti muhammad intikhab noori meraj-un-nabi conference Address 2026

dr mufti muhammad intikhab noori meraj-un-nabi conference Address 2026

dr mufti muhammad intikhab noori meraj-un-nabi conference Address 2026

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top