تحریک منہاج القرآن منڈی بہاؤالدین کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی نشست کا انعقاد

منڈی بہاؤالدین: علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظمِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن نے تحریک منہاج القرآن چورنڈ، منڈی بہاوالدین کے زیرِاہتمام پانچ روزہ دروسِ عرفان القرآن کی نشست سے ’’خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار‘‘ کے موضوع پر مدلل اور فکر انگیز خطاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں میاں بیوی کے باہمی احترام، برداشت، محبت اور ذمہ داریوں کو خاندانی نظام کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط خاندان ہی ایک مضبوط معاشرے کی ضمانت ہے۔ اگر گھریلو نظام مستحکم ہو جائے تو معاشرتی بگاڑ کا خاتمہ ممکن ہے۔
نشست میں صدر تحریک منہاج القرآن گجرات ڈویژن چوہدری وسیم ہمایوں، اصغر علی جنجوعہ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز قائدین، چورنڈ اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں عاشقانِ مصطفیٰ ﷺ نے شرکت کی، اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی و استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔























تبصرہ