آغوش کمپلیکس میں دو آغوشینز کی شادی کی پروقار تقریب

آغوش آرفن کیئر ہوم معاشرے کے آرفن بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور عملی زندگی کی تیاری میں ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
تقریب میں کرنل ر مبشر اقبال، سینیئر تجزیہ نگار اوریا مقبول جان، معروف آرٹسٹ ہنی البیلا اور سید امجد علی شاہ نے بھی اظہارِ خیال کیا
محترمہ فضہ حسین قادری اور رومانہ مبشر اقبال نے آغوشین بیٹی (انیسہ کرن) کو رخصت کیا۔

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

لاہور: چیئرمین آغوش کمپلیکس و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آڈیٹوریم آغوش کمپلیکس، لاہور میں منعقدہ دو آغوشینز کی شادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم آج اپنے قابلِ فخر بیٹے (قاسم علی) اور بیٹی (انیسہ کرن) کو شادی کی خوشیوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں، یہ ادارہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور عملی زندگی کی تیاری میں ایک مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق اور اس کی زندگی کا بنیادی مقصد اپنی رضا کا حصول مقرر فرمایا۔ اس مقصد کے حصول کے دو اہم پہلو ہیں: اعتقاد و افکار اور اعمال و افعال۔ اعتقاد و افکار کا مرحلہ علم کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا جبکہ اعمال کی درستگی کے لیے صحیح عقیدہ بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگی میں بہت سی چیزیں انسانیت کے حق میں ہوتی ہیں اور کچھ اس کے خلاف، اس لیے درست فکر اور صحیح عقیدہ انتہائی ضروری ہے، ان دونوں پہلوؤں کے لئے بہترین معیار آقا علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ ہے۔ علم کتب سے حاصل ہوتا ہے جبکہ اخلاق حضور نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ سے ملتے ہیں۔ اگر اعمال کی کثرت ہو مگر اعتقاد درست نہ ہو تو اس کا فائدہ نہیں ہوتا، اس لیے علم، عقیدہ اور عمل میں توازن ناگزیر ہے۔

انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک مکمل پلیٹ فارم کے طور پر علم، اعتقاد اور افکار کی اصلاح کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق، تعلیم و تربیت اور معاشرتی فلاح کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ آغوش کمپلیکس اسی مشن کا عملی نمونہ ہے جہاں یتیم بچوں کو نہ صرف تعلیم دی جاتی ہے بلکہ ان کی عملی زندگی، حتیٰ کہ شادی جیسے اہم مرحلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے، آغوش سے تعلیم و تربیت حاصل کرنے والے بچے اپنے گھر آباد کرتے ہیں اور معاشرے میں ایک مثبت مثال قائم کرتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور یہاں زیرِ تربیت تمام بچے بچیاں خوشحال اور کامیاب زندگی گزاریں۔

تقریب میں حاجی عبدالغفور قادری، محترمہ فضہ حسین قادری، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، کرنل ر خالد جاوید، شیخ وقاص احسن، سید امجد علی شاہ، سبطین مصطفی، سہیل احمد رضا، عرفان خان، ڈاکٹر ذیشان علی ملک، عارف خان، پروفیسر طارق محمود چوہدری، محمد عباس نقشبندی، عبدالرحمن ملک، عمران ظفر بٹ، فرید احمد مصطفائی، وجاہت علی، محمود احمد، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیاء، الطاف رندھاوا، یاسر خان، میجر سلمان، کیپٹن محمد رمضان، آغوش کمیونٹی کلب کے ممبران، آغوش کمپلیکس کے اساتذہ و طلبہ، اور دلہا و دلہن کے اعزاء و اقارب، رشتہ دار، دوست احباب سمیت دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

Dr Hussain Qadri at Aghoshians Wedding

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top