سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ میں ورکشاپ سے حافظ محمد سعید رضا بغدادی ڈائریکٹر نظامت ایجوکیشنل اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ، علامہ حسن محمود جماعتی اور علامہ احمد وحید قاسمی نے خطاب کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، اور مراکزِ علم کے معلمین و معلمات نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری، سیکرٹری کوآرڈینیشن قاری ریاست علی چدھڑ، پروفیسر عبدالستار قیصر، سمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔
اجلاس میں سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ محمود، نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد، مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان شیخ فرحان عزیز، قاری ریاست علی چدھڑ، مرکزی ناظمہ ویمن لیگ انیلہ الیاس سمیت ضلعی قائدین اور کارکنان نے شرکت کی
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں مسجد و مدرسہ منہاج القرآن اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر جڑانوالہ کا افتتاح کیا، اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جڑانوالہ میں جامع مسجد منہاج القرآن و مدرسہ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی جڑانوالہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے زیر منعقدہ محفلِ میلاد بعنوان خوشبوئے کائنات ﷺ کانفرنس میں شرکت و خطاب
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فیصل آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ صوفی نائٹ میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زیراہتمام 2 نومبر 2022ء کو سالانہ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر علی وقار قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ ڈاکٹر علی وقار قادری کا کہنا تھا کہ ہم نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے جو پہلا تعلق بنانا ہے وہ عقل و شعور کا تعلق ہے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 107 فیصل آباد کے قائدین اور کارکنان کے وفد نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ صدر منہاج القرآن فیصل آباد میاں عبدالقادر کی سربراہی میں وفد میں تحریک منہاج القرآن پی پی 107 ضلع فیصل آباد کے قائدین، تنظیمی و تحریکی امور میں غیر معمولی خدمات سرانجام دینے والے اور یونین کونسلز میں سو فیصد تنظیم سازی مکمل کرنے والے کارکنان شامل تھے۔
ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین کی خوشدامن کا فیصل آباد میں انتقال ہو گیا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کا جنازہ نماز ظہر کے بعد فیصل آباد میں ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 110، 111، 114 اور پی پی 117 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جس نے علم کی شمع کو روشن کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی راہنماء راجہ زاہد محمود قادری نے جڑانوالہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور ملحقہ زیر تعمیر مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سردار عمر دراز خان، آصف علی گجر، پروفیسر اختر ملک، ریاض احمد، خلیل خان کاکڑ، میاں امجد حسین، اشرف قادری، آصف جاوید و دیگر قائدین بھی ان کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 97، 107، 115 اور 116 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جو معاشرے میں علم کی شمع کو روشن کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام پی پی 106، 108، 112 اور پی پی 113 کا ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن علم کی تحریک ہے، جس نے علم کی شمع کو روشن کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مصطفوی معاشرے کے قیام کی اشد ضرورت ہے، جس کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25 ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔
حریک منہاج القرآن جڑانوالہ کے زیراہتمام ورکرز کنونشن بسلسلہ ’’مصطفوی معاشرہ کا قیام‘‘ منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ماسٹر محمد صفدر مرحوم ناظم TMQ جڑانوالہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی معاشرے کے قیام کے لئے آئندہ 5 سالوں میں 25ہزار مراکز علم قائم کیے جائیں گے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.