سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے طلبہ ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے 29 مارچ 2016 کو سانحہ گلشن پارک لاہور میں شہید ہونے والوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں، اور عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ فیصل آباد کے ضلعی صدر شاہد سلیم، غلام محمد قادری، آصف عزیز، رانا کرامت علی اور عمران خان نے سانحہ گلشن پارک میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے 25 فروری 2016 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا جس کی صدارات تحریک منہاج القرآن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ سمینار میں بشارت عزیز جسپال، انجینئر محمد رفیق نجم، سید ہدایت رسول قادری، میاں کاشف محمود، رانا رب نواز انجم سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل اجلاس 24 فروری 2016 کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد ڈویژن کے صدر وحید شہزاد اور منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع فیصل آباد کے صدر شہزاد مصطفوی سمیت منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القرآن پناہ کے شریف کی طرف سے تحصیل چک جھمرہ کے اساتذہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔ ظہرانے کی تقریب میں تحصیل چک جھمرہ کے مختلف پرائمری اور ہائی سکولز و کالجز کے 70 سے زائد اساتذہ نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن PP-71,72 کے زیراہتمام انقلاب آنے کو ہے کہ موضوع پر ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی جس کی صدارت صوبائی صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے کی جبکہ خصوصی شرکت نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات پنجاب انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر چوہدری بشارت عزیز جسپال نے بہترین ٹریننگ ورکشاپ منعقد کر نے پر تحریک منہاج القرآن P-71 کے صدر ملک سرفراز قادری P-72 کے صدر طارق محمود انجم کو مبارکباد پیش کی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی یاد اور اظہار عقیدت و محبت میں ضرب امن طلباء ریلی نکالی گئی۔ ریلی سے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب کے صدرمیاں عنصرمحمود، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، صدر شاہدسلیم، ناصروارثی، محمد عامرگجر، محمدآصف عزیز، ملک سرفراز قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 کو انسانیت کے دشمن اور سفاک دہشتگردوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کر کے قومی تاریخ کا المناک سانحہ برپا کیا۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام فیصل آباد سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 27 ویں یوم تاسیس کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار قائد اعظم ہال فیصل آباد میں ’یوتھ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ کانفرنس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ فیصل آباد نے کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی ناظم حافظ رب نواز نے کہا کہ ’یوتھ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کرنے پر نوجوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، جہالت اور دہشت گردی کے خاتمے میں نوجوان اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نوازانجم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا 20 دسمبرکو پاکستان آمد پر کارکن ان کا پرتپاک استقبال کرینگے۔ اندرون، بیرون ملک ان کے لاکھوں کارکنان آج بھی ان کی ایک آواز پر اپنا قومی سیاسی کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ انقلاب کا سفر رکا ہے نہ ہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا خون معاف کرینگے۔ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوانے اور قاتل حکمرانوں کو انصاف کے کٹہرے میں لا کر رہے گے۔
تحریک منہاج القرآن چک جھمرہ، فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ حکمران صرف احتجاج کی زبان سمجھتے ہیں، شہدائے انقلاب کو انصاف دلوانے کیلئے قانون اور عوام کی عدالت میں جنگ لڑیں گے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے خلاف احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکمران ہمارے 14 بے گناہ کارکنوں کے قاتل ہیں، جوڈیشل کمیشن نے بھی ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ٹھہرایا، قاتل حکمرانوں اور قاتل پولیس کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی قبول نہیں۔ ماڈل ٹاؤن قتل و غارت گری کے مرکزی کردار رانا ثناء اللہ کو ڈپٹی وزیراعلیٰ اور ڈاکٹر توقیر کو سفیر بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شہداء کے خون کا قصاص لینے اور جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے جو موقف پہلے روز تھا وہی آج ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام منعقدہ عوامی فیمیلی میلہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا پاکستان کا کرپٹ، فرسودہ سیاسی نظام زمین بوس ہونے کو ہے، پاکستانی قوم گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینے کے لئے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مارچ کے مہینے میں پاکستان آ رہے ہیں اور انقلابی جدوجہد جہاں سے ختم کی تھی وہیں سے شروع کرے گے۔ انہوں نے کہا کہ انقلابی جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غریب کے چہرے پر مسکراہٹ نہیں آ جاتی اور یہ غریب کش نظام سمندر برد نہیں ہو جاتا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام فیصل آباد میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق اور ڈاکٹر طاہرالقادری‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں انجینئر محمد رفیق نجم، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی اور یہ حکمران جب تک مسلط رہیں گے ملک اور عوام پستے رہیں گے۔
22 فروری 2015ء کو فیصل آباد حلقہ پی پی 61 میں بھی اپنے قائد سے تجدید وفا کرتے ہوئے قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.