فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کا مشترکہ اجلاس

مورخہ: 13 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کا مشترکہ اجلاس 13 جون 2016 کو ہوا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم نے کی۔ اجلاس میں سید ہدایت رسول قادری، رانا طاہر سلیم، رب نواز انجم، میاں کاشف محمود اور میاں ریحان مقبول سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا کہ دھاندلی زدہ حکومت آئینی، اخلاقی، جمہوری اور شرعی طور پر حق حکمرانی کھو چکی ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کی فرعونیت اور تکبر کی بدترین مثال ہے۔ چند خاندانوں نے 19 کروڑ عوام کو غلام بنا رکھا ہے۔ 17جون کو مال روڈپر ہونے والے احتجاجی دھرنے میں ڈاکٹر طاہرالقادری آئندہ کے لائحہ عمل اور طریقے کار کا اعلان کرینگے، شہدائے ماڈل ٹاؤن کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ ضرب عضب میں افواج پاکستان دہشتگردوں کا خاتمہ کر رہی ہے۔ دہشتگردوں کے سیاسی ونگ حکمران ٹولے کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاست کا نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے۔ ظلم یہ ہے کہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں اور مظلوموں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔ شہداء کے وارثوں کو یقین دلاتے ہیں کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔ حکمران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں براہ راست ملوث ہیں، جلد تختہ دار پر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ 17 جون کو فیصل آباد کے عوام مال روڈ لاہور پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے شانہ بشانہ ہو نگے۔ 17 جون کو تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کو یک نکاتی ایجنڈا پر قاتل حکمرانوں کے خلاف مال روڈ پر آ کر ظلم کی رات کے خاتمے کی جدوجہد کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان ظالم حکمرانوں کا ظلم نہ روکا گیا تو آج منہاج القرآن پر ظلم ہوا ہے کل کسی اور کی باری ہوگی۔ میاں برادران نے جمہوریت کی بجائے بادشاہت قائم کر رکھی ہے۔ یہ حکمران چند روز کے مہمان ہیں۔ بےگناہوں کے قاتل اور بدعنوان حکمران ملک کیلئے بڑا خطرہ ہیں، پارلیمنٹ موثر ہوتی تو ٹی او آرز کی تیاری پر حکمران قوم کا مذاق نہ اڑاتے۔ ڈاکٹر طاہر القادری 15جون کی صبح وطن واپس پہنچیں گے۔ لاہور ائر پورٹ پر سربراہ عوامی تحریک کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔

تبصرہ

Top