سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام 16 فروری 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے ضلعی دفتر پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میں سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، کرپٹ نظام کے خاتمے اور مصطفوی انقلاب کیلئے سوشل میڈیا پر شب و روز رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے اس کیمپ میں شرکت کی۔ کیمپ کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو مصطفوی انقلاب کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ فیصل آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ کمالیہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ بھوانہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام ورکرز کنونشن دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں منعقد ہوا جس کی صدارت ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کی۔ مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی رانا محمد ادریس، ناظم TMQ فیصل آباد میاں کاشف محمود، حاجی محمد امین القادری، رانا غضنفر علی، صدر PAT رانا طاہر سلیم، جنرل سیکرٹری PAT میاں عبدالقادر، پروفیسر غلام مرتضی، عارف صدیقی، علامہ منیر شہباز، خالد محمود رندھاوا، فیاض القادری، میاں امجد قادری نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سالانہ دختر بتول سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فاطمہ سجاد، روبینہ خاکی، ڈاکٹر ریحانہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ویمن لیگ کردار زہرہ علیہا السلام اور جرات زینب علیہا السلام کی امین ہے اور موجودہ دور میں حسینیت کا شعور بیدار کر رہی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سرپرستی میں تجدید احیائے دین کیلئے اسکی خدمات سنہرے حروف میں لکھی جائیں گی۔
ضلعی صدر فاطمہ سجاد نے کہا کہ غریب، نادار اور مستحق لوگوں کی خوشیوں میں شریک ہونا حقیقت میں انسانیت کی فلاح، خدمت اور احساس عبادتوں کی روح ہے۔ مخیر افراد کو بھی غریبوں کی خوشیوں میں ضرور شریک ہونا چاہیے تاکہ وہ اپنے غموں کو بھلا کر حقیقی خوشیاں حاصل کر سکیں۔ ان کے ہمراہ ضلعی ناظمہ قمر النساء خاکی ، رمضانہ قادری، فرحت دلبر قادری، حافظ رب نواز انجم صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 71، عبدالرحمٰن، مدثر اسلم جٹ صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 71، تسنیم افضال، ندا زمان بھی موجود تھیں۔
فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لیے ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔ ان حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 29 ستمبر 2013 کو جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں آئیں حدیث سیکھیں کور س کا امتحان منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور سینیئر معلم کورسز علامہ سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت جامعہ کی طالبہ مریم نے حاصل کی، بعد ازاں تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ (فیصل آباد) کے زیراہتمام 22 ستمبر 2013 کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس، ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد عمر ریاض عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد بشارت عزیز جسپال اور سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد میاں عبدالقادر نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پریس کلب کے باہر پشاور چرچ میں خود کش حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے انسانیت سوز واقعہ کے خلاف کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین نے پشاور چرچ میں خود کش حملوں کی شدید ترین مذمت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کی۔
تحریک منہاج القرآن جڑانوالہ، فیصل آباد کے زیراہتمام 21 ستمبر کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی تحریک قیادت سے وفادار اور باہمت کارکنان کی بدولت ہی اپنی منزل مقصود کو حاصل کرتی ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اپنے قائد سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے موجودہ سیاسی نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے دن رات محنت کریں تاکہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے۔
تحریک منہاج القرآن كھرڑياں والا pp-52 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس سے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے استحصالی اور غریب کش نظام کے خاتمے کے لیے 23 دسمبر، لانگ مارچ اسلام آباد اور 11 مئی کے ملک گیر دھرنے کی صورت میں اذان دی تھی، اب جماعت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کارکنان کے نام پیغام ہے کہ شب و روز محنت کر کے ایک کروڑ جانثار جلد از جلد تیار کریں تاکہ عوام کو باطل و ظاغوت کے نظام سے چھٹکارا دلایا جا سکے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بغدادی پارک میں بیداری شعور ورکرز کنونشن کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پوری قوم کو شعور دیا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ اور دھرنے کی صورت میں اذان دے چکے ہیں، اب اقامت ہوگی اور پورے ملک سے عوام دشمن نظام کا بستر گول کر دیا جائے گا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام ذہین اور مستحق 228 طلبہ میں سکالر شپ کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے۔ علم وہی نافع ہے جس پر عمل کیا جائے۔ آج پاکستانی معاشرے میں علم کے ساتھ طلباء کی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.