سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 31 دسمبر 2011ء کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، ملک بھر میں ہونے والی بجلی اور گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے مظاہرہ کے دوران احتجاجی کتبے اُٹھا رکھے تھے
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ فیاض بشیر نے کہا ہے کہ یزید اسلامی تاریخ میں وہ بدترین شخص تھا جس نے رائے دہی کے آزادانہ حق سے عوام کو محروم کیا، قومی خزانے کو ذاتی تجوری سمجھ کر اس کا بے دریغ استحصال کیا، اقرباء پروری کو فروغ دیا، اسلامی تہذیب و تمدن کو تبدیل کرنے کی عملی کوشش کی اور بنیادی انسانی حقوق سلب کیے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام جامعہ مسجد صادق گلبرگ میں تین ماہ کا عرفان القرآن کورس ہوا جس کی اختتامی تقریب 28 اکتوبر 2011ء بروز جمعۃالمبارک منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ فیصل آباد کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کورس کے شرکاء نے بھی شرکت کی۔
فرسودہ رسم و رواج اور غربت میں جکڑے معاشرے میں بیٹی کے ہاتھ پیلے کرنا غریب کے لئے ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں چلنے والی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 اجتماعی شادیوں کی چھٹی سالانہ پروقار تقریب 23 اکتوبر 2011ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی کے سامنے زکریا پارک میں منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں ہونے والی تقریب کا آغاز نماز عشاء کے بعد شب 9 بجے ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام بانی رہنما و شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے دیرینہ ساتھی حاجی محمد رشید قادری اور حاجی محمد عنایت قادری کی دینی، علمی اور فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے عظیم الشان اعزازی سیمینار مورخہ 17 جون 2011ء کو نصرت فتح علی آڈیٹوریم نزد اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کا انعقاد
نظامت دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گورنمنٹ اسلامیہ کالج برائے خواتین فیصل آباد میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب 15 جون 2011 کو منعقد ہوئی جس میں معلمہ کلاس ہذا محترمہ پروفیسر سیدہ اختر کلثوم نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جڑانوالہ میں 16 جنوری 2011ء کو کیمپ برائے معلمین ’’آئیں دین سیکھیں‘‘ کورس منعقد ہوا جس میں ساجد حسین قادری، میاں ظفر اقبال اور منظور احمد رحمانی فیصل آباد سے تشریف لائے جبکہ کیمپ میں شرکت کے لیےخصوصی طور پر مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی لاہور سے تشریف لائے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ایک ماہ کا تربیتی کیمپ برائے معلمین عرفان القرآن کورس منعقد ہوا جس کا آغاز یکم نومبر 2010ء کو دارالعلوم نوریہ رضویہ بغدادی مسجد فیصل آباد میں کیا گیا۔ اس تربیتی کیمپ کی اختتامی تقریب 28 نومبر 2010ء کو دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد میں منعقد کی گئی
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فیصل آباد میں مورخہ 20 دسمبر 2010ء سے آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء کر دیا گیا ہے جس میں مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی میاں عبدالقادر قادری نگران حلقات درود و فکر اور میاں کاشف صدر یوتھ لیگ فیصل آباد نے بھی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت فیصل آباد سٹی میں ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ ملک کا 26واں شہر ہے جہاں ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب مورخہ یکم ستمبر 2010ء کو منعقد ہوئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معاشرے کی اس بے رحمانہ وسفاکانہ، ظالمانہ رسم و رواج اور حالات کی سنگینی کا صحیح وقت پر تدارک کرتے ہوئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک 515 غریب و بے سہارا بچیوں کی شادیوں کا اہتمام کر چکی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے تحت اجتماعی شادیوں کی تعداد 102 ہوگئی ہے۔
فیصل آباد کے باسیوں اور غیور عوام نے اپنے راہنما ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پر اعتماد کیا۔ سارے ضلع کے نظام کو کنٹرول کرنے اور جمع شدہ اشیاء کی سیلاب زدہ علاقوں میں بروقت ترسیل کے لیے ایک مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ A فیصل آباد میں محترم سید حمایت رسول قادری کی نگرانی میں قائم کیاگیا۔
سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد نے فیصل آباد میں 80 امدادی کیمپ لگائے۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.