سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صدر یوتھ لیگ میاں محمد کاشف کی سربراہی میں 20 رکنی وفد کے ہمراہ 4 ٹرکوں کا قافلہ عید سے ایک دن پہلے راجن پور کی طرف عازم سفر ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کی طرف سے متاثرین سیلاب کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ مالیت کے امدادی سامان کے 29 ٹرک مظفر گڑھ، لیہ، کروڑ، روجھان، کوٹ سلطان، جھنگ، کروڑ لعل عیسن اور راجن پور میں پہنچا دیئے گئے ہیں جس کی نگرانی ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں 80 کیمپ لگائے گئے ہیں، مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں قائم کیاگیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے تعلیمی پراجیکٹ منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کے طالب علم حافظ علی حسن نے فیصل آباد تعلیمی بورڈ سے میٹرک کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ حافظ علی حسن نے رولنمبر 225677 کے تحت جنرل گروپ میں 913 نمبر حاصل کیے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے طالب علم علی حسن کو 50 ہزار روپے نقد انعام دیا گیا ہے
تحریک منہاج القرآن اور تنظیمات اہلسنت کے زیراہتمام داتا علی ہجویری رضی اللہ عنہ کے مزار پر خود کش حملوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی مورخہ 3 جولائی 2010ء کو نکالی گئی جو ضلع کونسل سے شروع ہوئی اور کچہری بازار، سرکلر روڈ، چنیوٹ بازار اور امیں پور بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں اختتام پذیر ہوئی۔
منہاج سی ڈیز ڈاٹ کوم کی جانب سے فیصل آباد کے مصروف ترین بازار جھال خانوآنہ کے آغاز پر سلیمی چوک میں میلاد سیل میلہ کا انعقاد ہوا، جو یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک جاری رہا۔ اس سیل میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خطابات پر مبنی تمام DVDs CDs اور آڈیو کیسٹس کے علاوہ تمام تصانیف بھی انتہائی ارزاں قیمتوں پر فروخت کے لئے مہیا کی گئی تھیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیرانتظام 5 فروری 2010 کو دن ایک بجے دفتر تحریک منہاج القرآن سرکلر روڈ سے یکجہتی کشمیر یوتھ واک کا آغاز کیا گیا۔ واک کی قیادت میاں کاشف محمود ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ اور رانا نثار احمد خان ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک نے کی۔ واک کا اختتام گھنٹہ گھر چوک پر ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت محمد طیب ضیاء نے جنوری میں فیصل آباد کے مختلف اضلاع و ڈویژنز کا دعوتی و تنظیمی دورہ کیا۔ وہ 12 جنوری 2010ء کو چنیوٹ پہنچنے، جہاں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ان کا زبردست استقبال کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی شادیوں کی پُر وقار اجتماعی تقریب 15 نومبر 2009ء کوگلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ فاؤنڈیشن کے تحت ہونے والی شادیوں کی اجتماعی تقریب کے لیے معاشرے کے مستحق افراد کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
پنجاب بھر میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سینکڑوں منہاج القرآن ماڈل سکولز نے اس سال بھی میٹرک امتحان (2009ء) میں شاندار نتائج حاصل کئے۔ منہاج القرآن گرلز ہائی سکول گلفشاں کالونی فیصل آباد کی حنا اشرف نے فیصل آباد بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دس روزہ تقریبات کے تیسرے دن صوبائی حلقہ 62 کی یونین کونسلز کے دفاتر کے افتتاح کا شیڈول تھا مگر ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی المناک شہادت پر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد میں ایک روز سوگ منایا اس دن کے سارے شیڈول کو موخر کر دیاگیا تقریبات کے چوتھے دن امیر TMQ پنجاب محترم احمد نواز انجم،
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام 12 صوبائی حلقہ جات اور 100 یونین کونسلز کے افتتاح کے موقع پر دس روزہ تقریبات کا آغاز ہوا۔ پہلے روز مرکز سے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم کی قیادت میں ایک وفد جن میں مرکزی ناظم دعوت میاں عبدالقادر راجہ اور محمد ندیم شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 25 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 9 نومبر کو گلفشاں کالونی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض احمد مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کے زیراہتمام 21 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب 2 دسمبر بروز اتوار منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ مہمان خصوصی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاقل ملک تھے۔ اس کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین اور دیگر سیاسی و سماجی تنظیمات کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلہ میں جاری ہفتہ تقریبات کے سلسلہ میں 3 دسمبر 2006ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے تحت "فکر قائد اور نسل نو" کے عنوان کے تحت یوتھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کا ٹیلیفونک خطاب ہوا۔ فیصل آباد کی تنظیم کی جانب سے TMA ھال میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ مرکز کی جانب سے ناظم یوتھ ساجد محمود بھٹی کی قیادت میں ایک مرکزی وفد نے پروگرام میں شرکت کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.