منہاج القرآن یوتھ لیگ (فیصل آباد) کے زیراہتمام عرفان القرآن اور انگلش لینگویج کورسز - پانچواں روز

مورخہ: 24 جون 2012ء

ان کورسز میں 230 طلبہ و طالبات شریک ہیں، جن میں 18 مسیحی بھی شامل ہیں۔

منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 68 فیصل آباد کے زیر اہتمام 40 روزہ عرفان القرآن اور انگلش لینگویج کورسز کے پانچویں روز فیصل آباد کے ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی امین القادری، ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد میاں کاشف محمود، نائب ناظم ٹریننگ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد فیاض القادری، سینئر نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد رانا ناصر نوید، ناظم نشرواشاعت منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد منظور رحمانی، ناظم ممبر شپ منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد محمد عمران، عبدالجبار اور دیگر سینئر قائدین نے اس کورس کا دورہ کیا۔

کورس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ دونوں کلاسز کے اختتام پر حاجی امین القادری ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد نے طلبہ و طالبات سے علم حاصل کرنے کی فضیلت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ "ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو"۔ انہوں نے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آج کے اس دور میں تحریک منہاج القرآن نے آپ کو علم و آگہی سے بہراور کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔

اب تک طلبہ و طالبات کی تعداد 230 ہو چکی ہے۔ ان کورسز میں انفرادی بات یہ ہے کہ اس میں 95 فیصد لوگ غیر تحریکی جبکہ 18 غیرمسلم ہیں اور ان غیرمسلموں میں سے 4 طلبہ و طالبات خاص طور پر عرفان القرآن کورس بھی کر رہے ہیں۔

کلاسز کے اختتام پر حاجی امین القادری نے دعا فرمائی۔

تبصرہ

Top