فیصل آباد: تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر

مورخہ: 22 جون 2016ء

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیرانتظام 22 جون 2016 کو تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری، ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، میاں کاشف محمود، رانا طاہر سلیم، عزیز الحسن اعوان، محمود الحسن، رانا غضنفر علی، میاں امجدقادری، خالد رفیق سندھو، آصف عزیز، عامر حسین، حاجی امین القادری، غلام محمد قادری اور عبدالرشید اعوان سمیت دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید ہدایت رسول قادری نے یومِ شہداء پر مال روڈ کے کامیاب احتجاجی دھرنے کے لیے انتھک محنت کرنے پر عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے خلاف ریفرنڈم تھا، ظالم حکمران جان لیں کہ عوامی تحریک کا کارکن نہ ڈرا ہے نہ جھکا ہے اور نہ تھکا ہے۔ دھرنا فی الحال ملتوی کیا، انصاف نہ ملا تو عید کے بعد فیصلہ کن راؤنڈ ہوگا۔ ماڈل ٹاؤن میں ظلم کرنے والوں کو عبرتناک سزائیں ملنے سے حکومتی سرپرستی میں ہونے والی غنڈہ گردی اور قتل و غارت گری کے سیاسی کلچر کاہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو گا۔ ہدایت رسول قادری نے کہا کہ موجودہ ظالم اور کرپٹ حکمران اپنے انجام کے قریب ہیں ان کاساتھ دینے کی کوشش کرنے والے بھی عبرتناک انجام سے دو چار ہونگے۔ یہ وقت ذات، جماعت اور اقتدار بچانے کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ظالم نظام کے خلاف فیصلہ کن راؤنڈ میں عوامی تحریک کے کارکن اور ان کے قائدین ہمیشہ کی طرح سب سے آگے ہونگے، لیکن اس بار پاکستان کے ہر شہری کو ملک بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ عوام اپنا ملک اور اپنے گھر بچانے کیلئے گھروں سے باہرنکلیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالموں نے غریب کے بچے سے تعلیم، صحت کی سہولتیں چھین لیں۔ غریب نوجوانوں سے روزگار چھین لیا۔ قومی دولت ذاتی تجوریوں میں بھرلی اور بھاری قرضے لے کر من پسند منصوبوں پر خرچ کیے جارہے ہیں جن کا سود آئندہ نسلیں ادا کریں گی۔

تبصرہ

Top