علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ذکرِ شہادتِ اہلبیت کانفرنس اور ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت

Rana idrees Qadri participate in Ahlebat conference

نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی گجرات، وزیرآباد کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس اور ڈھوک اعوان ضلع جہلم میں ذکرِ حسین کانفرنس میں شرکت کی۔ گجرات کے ایگزیکٹیو کونسل اجلاس میں سید ہارون شاہ بخاری، چوہدری محمد اکرم جبکہ وزیر آباد کے اجلاس میں منیر حسین مغل اور آصف علی چیمہ سمیت دیگر راہنما شریک ہوئے۔

نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا محمد ادریس قادری نے عہدیداران سے مراکزِ علم کی اہمیت اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مراکزِ علم کا مقصد برائی سے کبھی سمجھوتہ نہ کرنے کی ہمت و جرأت پیدا کرنا اور ہر سطح پر حق اور خیر کو غالب کرنے کی جدوجہد کرنا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کو اپنے اپنے اضلاع میں آرگنائز کیا جائے، یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے۔

ذکرِ حسین کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی، تحصیلی، یونین کونسلز کے ذمہ داران اور مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرہ

Top