سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام عید ملن پارٹی و خدمت دین کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مرزا جنید علی ناظم تحریک منہاج القرآن کراچی کیپٹل زون نے خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر محترمہ فوزیہ جنید مرکزی زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی نے فہم دین پراجیکٹ کی اہمیت پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جامع مسجد رحمانیہ میں تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مرحومہ کے بلندی درجات کی خصوصی دعا کی گئی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں پرامن یکجہتی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین رہنماوں اور کارکنان کے ساتھ بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کیساتھ اظہار یکجہتی اور حصول انصاف کے لیے نکالی گئی ریلیوں میں منہاج ویمن لیگ نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام جملہ رفقاء و اراکین کیلئے تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر فرح ناز، مرکزی ناظمہ سدرہ کرامت اور نائب ناظمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی زونل ہیڈ فوزیہ جنید نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور نئے رفقاء کا تعارف کروایا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ویمن کراچی نصرت رانا ڈار بھی موجود تھیں۔
منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کے زیر اہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القران ویمن لیگ اسلام آباد کی صدر نصرت امین نے کی، جبکہ مہمان خصوصی مرکزی ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت تھیں، دیگر مہمانوں میں معروف کشمیری رہنما محترمہ مشعال ملک، محترمہ طلعت رضوان، زکیہ نجفی اور منہاج ویمن لیگ کی نائب صدر راضیہ نوید بھی شامل تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب شہرقائد میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مقامی قائدین و کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔
منہاج ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر 8 مارچ 2019ء کو کراچی میں ویمن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور منہاج ویمن لیگ کی تمام ٹائونز عہدیداروں نے شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ کراچی کی صدر نصرت اشفاق نے عالمی یوم خواتین کے حوالے سے منعقدہ ویمن کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے خواتین کو تعلیمی، معاشی، ثقافتی، سیاسی تحفظ فراہم کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی سابق ناظمہ نور فاطمہ انتقال کر گئیں، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے باجی نور فاطمہ کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی پی پی 127 کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔
منہاج ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام دس روزہ ’’آئیں دین سیکھیں کورس‘‘ کی تقریبِ تقسیم ِ اسناد اورنگی ٹاون کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی محترمہ ثناء حفیظ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ناظمہ ڈسٹرک ویسٹ محترمہ نصرت اشفاق نے بھی شریک ہوئیں۔
شہدائے ماڈل ٹاون سے اظہار یکجہتی، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے اور انصاف کیلئے پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کراچی سندھ کا احتجاجی مارچ اور دھرنا 16 مارچ 2017ء کو فوارہ چوک تا کراچی پریس کلب ہوا۔ مارچ اور دھرنے میں تمام سیاسی، سماجی، مذہبی اور انسانی حقوق سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھرپور شرکت کی اور شہدائے ماڈل سے اظہار یکجہتی کیا۔ ویمن ونگ کراچی کی صدر رانی ارشد، جنرل سیکرٹری فوزیہ جنید، سیکرٹری اطلاعات چمن فاطمہ، شگرف کمال، ند ا جلیل، فائزہ راؤ، منیبہ نصیر اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کے استحصال، ظلم، ظالم فرسودہ رسومات، نا انصافی کے خلاف، اور خواتین کے بنیادی انسانی حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینارز، مباحثے و دیگر تقریبات کا انعقاد ہوا۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام ویمن ڈے سیمینار گلشن اقبال نیشنل ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 24 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی پنجاب کی سیکرٹری جنرل عائشہ قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانی ارشد، سیکرٹری جنرل افنان بابر، نصاب امن مہم کی کوآرڈینیٹر کلثوم طفیل اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹرز) کی صدر زینب ارشد نے تربیتی لیکچرز دیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقاری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج شریعہ کالج فار ویمن کراچی مورخہ میں 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کراچی کی صدر رانی ارشد، ناظمہ ثناء حفیظ، سینئر نائب صدر فوزیہ جنید، نائب صدر رابعہ انوار، پاکستان عوامی تحریک کراچی کے سیکرٹری جنرل راؤ کامران سمیت منہاج شریعہ کالج فار ویمن کی اساتذہ اور طالبات شریک تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیرِاہتمام خواہرِ امام حسین علیہ السلام اور عقیلۂ بنی ہاشم سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت پر ’ثانئ زہرا‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2023 Minhaj-ul-Quran International.