سینیئر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے حاجی عبدالغفور صاحب کا آغوش کمپلیکس کا خصوصی دورہ

آغوش آرفن کیئر ہوم: سینیئر رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے حاجی عبدالغفور صاحب نے آغوش کمپلیکس کا خصوصی دورہ کیا۔
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس، کرنل (ر) مبشر اقبال نے مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا اور آغوش کمپلیکس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں انہیں آغوش کے مختلف شعبہ جات، ایکٹیویٹی ہال، ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب سینٹر، میس ہال سمیت رہائشی کمروں کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔
آغوش آرفن کیئر ہوم میں بچوں کو فراہم کی جانے والی بہترین سہولیات سے وہ بے حد متاثر ہوئے۔ انہوں نے اس عظیم فلاحی منصوبے کے قیام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر پرنسپل تحفیظ القرآن محترم عباس نقشبندی، قاری سید خالد حمید کاظمی، میاں محمد منشاء اور کیپٹن رمضان بھی موجود تھے۔


























تبصرہ