سنٹرل لائبریری بہاولپور کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 611 تصانیف عطیہ

مورخہ: 16 مئی 2026ء

علّامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، علامہ اشفاق علی چشتی اور حافظ وقار قادری کی خصوصی شرکت و گفتگو

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

بہاولپور: تحریکِ منہاج القرآن اور نظام المدارس پاکستان کے زیرِاہتمام سنٹرل لائبریری بہاولپور ڈویژن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 611 تصانیف عطیّہ کرنے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

علّامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری ناظمِ اعلیٰ نظام المدارس پاکستان نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی علمی، فکری، تحقیقی اور اصلاحی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف امن و رواداری، اعتدال پسندی، بین المذاہب ہم آہنگی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک مضبوط فکری بیانیہ فراہم کرتی ہیں، جس سے دنیا بھر میں انتہاپسندی کے خلاف شعور اجاگر ہو رہا ہے۔

علّامہ اشفاق علی چشتی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان نے اظہارِ خیال کرتے ہوئےکہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی تصانیف نوجوان نسل کے لئے فکری و اخلاقی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہیں، جن میں محبّت، اخوّت، برداشت اور انسانیت کے احترام کا درس نمایاں طور پر موجود ہے۔ انہوں نے سنٹرل لائبریری بہاولپور کو یہ علمی ذخیرہ عطیہ کرنے کے عمل کو فروغِ علم، تحقیق، مطالعہ اور امن کے پیغام کے فروغ کی ایک تاریخی اور قابلِ قدر کاوش قرار دیا۔

حافظ محمد وقار قادری ناظم تنظیمات بہاولپور ڈویژن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن فروغِ علم، تحقیق اور فکری بیداری کے مشن پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنٹرل لائبریری بہاولپور کو 611 کتب کا عطیہ دراصل علم دوستی، مطالعہ کلچر کے فروغ اور امن و محبت کے پیغام کو عام کرنے کی ایک عملی کاوش ہے۔

تقریب میں علّامہ نصیر احمد بابر صدر نظام المدارس بہاولپور ڈویژن، چوہدری سہیل کامران ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد اصغر شاہین، عتیق الرحمان قریشی، محمد عمران بھٹی، سید آس محمد شاہ، سید ضیاء الحسن شاہ، سید ضیاء الحق شاہ، محمد وقاص، محمد شعبان فریدی، چوہدری محمد اکرم اور حاجی نذیر احمد سمیت علمی و فکری اور سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

Shaykh ul Islam Book Donation Ceremony Central Library Bahawalpur

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top