شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کرالی میں کلچرل اینڈ کمیونٹی سنٹر کا دورہ

مورخہ: 18 مئی 2026ء

Shaykh ul Islam Visits New Site of MQI Cultural & Community Centre in Crawley 2026

لاہور (18مئی2026) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے برطانیہ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کرالی میں کلچرل اینڈ کمیونٹی سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے سید علی عباس بخاری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ سنٹر مقامی کمیونٹی کےلئے دینی تعلیم کی تفہیم، تاریخ کلچر سے آگاہی، علم و امن اور انسانی خدمت کے فروغ کا سنٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز دیار غیر میں آباد مسلم کمیونٹی کو اسلام کی پرامن اور روشن تعلیمات سے جوڑنے کے لئے کردار ادا کررہے ہیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے کلچرل اینڈ کمیونٹی سنٹر کے قیام پر برطانیہ تنظیم کے ذمہ داران کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے پراجیکٹس شہر شہر تعمیر کئے جائیں تاکہ یہاں کے افراد اور فیملیز اپنی تاریخ اور دینی و سماجی اقدار وروایات کے مطابق اپنی ترقی اور محنت کا سفر جاری رکھ سکیں۔ شیخ الاسلام نے سنٹر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر علامہ صادق قریشی، سیرت علی خان، شاہد اقبال اور حبیب قریشی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top