شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری پاکستان کو ایک نہیں بلکہ 100 علی گڑھ دینا چاہتے ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

sheikh ul islam vision 100 aligarh prof dr hussain qadri south korea Lecture

جنوبی کوریا: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ پاکستان کو ایک نہیں بلکہ 100 علی گڑھ دینا چاہتے ہیں، جہاں جدید سائنسی و عصری علوم کے ساتھ ساتھ کردارِ محمدی ﷺ کی ہمہ گیر تربیت بھی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی اصل بنیاد علم اور تقویٰ ہے اور کسی بھی معاشرے کی پائیدار ترقی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کو مختلف تہذیبوں میں تقسیم کیا، مگر حضور نبی اکرم ﷺ نے جس امت کی بنیاد رکھی، اس کی اساس کسی نسل، قبیلے یا دولت پر نہیں بلکہ علم و تقویٰ پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک وہی شخص بلند مقام پاتا ہے جو علم اور تقویٰ میں بلند ہو۔ حضورﷺ نے مسجد میں ذکر و عبادت کی مجلس کے ساتھ علم کی مجلس کو ترجیح دی، جو اسلام میں علم کی مرکزی حیثیت کا واضح ثبوت ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں وہ تعلیمی ادارے جہاں نسلوں کی فکری، اخلاقی اور تربیتی تشکیل ہوتی ہے، اکثر نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل گزشتہ کئی دہائیوں سے تعلیم، اخلاقی تربیت اور اصلاحِ امت کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ گزشتہ 50 برسوں کے دوران منہاج القرآن کے تحت دنیا بھر، بالخصوص پاکستان میں 650 سے زائد اسکول قائم کیے جا چکے ہیں، جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیرِ تعلیم ہیں، جو بعد ازاں ملک و بیرونِ ملک مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور آج پاکستان کی دس بڑی جامعات میں شمار ہوتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 1986ء میں اس تعلیمی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کو ایک نہیں بلکہ 100 علی گڑھ دینا چاہتے ہیں، تاکہ جدید علوم کے ساتھ کردار سازی کا جامع نظام قائم کیا جا سکے۔ منہاج یونیورسٹی پاکستان کا واحد ادارہ ہے جو اقوامِ متحدہ کی براہِ راست ممبر، یورپی یونین کی انسٹی ٹیوشنل ممبر اور چین کی شنگھائی یونیورسٹی کے ساتھ مصنوعی ذہانت (AI) کے شعبے میں تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج یونیورسٹی میں غیر مسلم طلبہ کے لیے بھی اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھلے ہیں تاکہ وہ اپنی مذہبی تعلیم میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کر سکیں۔ اس کے علاوہ اسکول آف پیس اینڈ کاؤنٹر ٹیررازم، اسلامک بینکنگ اور میری ٹائم افیئرز جیسے منفرد شعبہ جات بھی قائم کیے گئے ہیں۔

تقریب میں مینجنگ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل حسین، میاں محمد واثق، میاں علی عمران، مدثر علی چیمہ، قدوس بھٹی، ملک مظہر, شہزاد علی بھٹی، حافظ عبدالوحید، چوہدری جمیل، قاضی جاوید، اسرارالحق، عقیل مجاہد اعوان، زاہد سلہری، عتیق الرحمن، گلفام ارشد، شفیع خان، حافظ اشرف، فیضان چھینہ سمیت پاکستانی کمیونٹی، بالخصوص پاکستان بزنس ایسوسی ایشن کے نمائندگان، منہاج ایشین کونسل، منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top