پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خصوصی خطاب

بعض شخصیات اپنی ذات میں ایک ادارہ، ایک عہد اور ایک فکر کی نمائندہ ہوتی ہیں، شیخ الاسلام ایسی ہی کی نابغۂ روزگار ہستی ہیں: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

Dr-Hassan Mohi ud Din Qadri Speech Sheikh ul Islam 75th Birthday

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ Founder’s Day کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض شخصیات اپنی ذات میں ایک ادارہ، ایک عہد اور ایک فکر کی نمائندگی کرتی ہیں، اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ بھی ایسی ہی نابغۂ روزگار ہستی ہیں۔

آپ عصرِ حاضر میں علمی اتھارٹی اور فکری رہنما کی حیثیت رکھتے ہیں۔ آپ علم، بصیرت، حکمت، اعتدال اور تنظیمی صلاحیتوں کا حسین امتزاج ہیں۔ آپ کی خطابت، تصنیف و تالیف اور ادارہ سازی نے عالمی سطح پر اثرات مرتب کئے ہیں اور دین کی اصل روح کو عصری تقاضوں کے مطابق پیش کیا۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے قیادت کے تصور پر معروف مفکر Warren Bennis کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حقیقی لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنے وژن کو عملی شکل دینے اور اپنے خواب کو حقیقت میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو، مصر کی معروف جامعۃ الازہر میں خطاب کے بعد علمائے مصر نے آپ کی علمی گہرائی کا اعتراف کیا جبکہ بین الاقوامی کانفرنس کے بعد نامور ماہرِ قانون A. K. Birohi نے بھی آپ کے علمی مقام کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

1996ء میں سیال شریف میں شیخ الاسلام خواجہ قمر الدین سیالوی نے کم عمری میں آپ کو شیخ الاسلام کا لقب عطا کیا جو آپ کی غیرمعمولی علمی، روحانی اور مخفی خداداد صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن جہاد، اجتہاد اور تہجد کا حسین امتزاج ہے اور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ خدمتِ دین اور قیادت کے باہم مربوط تصور کا استعارہ ہیں۔ آپ نہ صرف خود قائد ہیں بلکہ ایک ایسی نسل تیار کر رہے ہیں جو امت مسلمہ کی فکری و اخلاقی رہنمائی کا کردار ادا کرے گی۔

تقریب میں ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد (وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی لاہور)، خرم نواز گنڈاپور (ناظم اعلی منہاج القرآن انٹرنیشنل)، زاہد فخری، بیرسٹر عامر حسن، ایڈووکیٹ اظہر محمود اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت منہاج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، جملہ انتظامیہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔

Dr-Hassan Mohi ud Din Qadri Speech Sheikh ul Islam 75th Birthday

Dr-Hassan Mohi ud Din Qadri Speech Sheikh ul Islam 75th Birthday

Dr-Hassan Mohi ud Din Qadri Speech Sheikh ul Islam 75th Birthday

Dr-Hassan Mohi ud Din Qadri Speech Sheikh ul Islam 75th Birthday

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top