لانگ مارچ اور رکاوٹیں

منگل, 08 جنوری 2013 19:11

پاکستان میں جوں جوں 14 جنوری کی تاریخ نزدیک آتی جا رہی ہے، پاکستان کی حکومت کی جانب سے علامہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشیشیں تیز ہو رہی ہیں۔ اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت المسلمین نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرا دی۔

مجلس وحدت المسلمین کے وفد نے لاہور میں ڈاکٹر طاہرالقادری سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر لگا کر راستے بلاک کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایم این ایز، ایم پی ایز کو کہا جا رہا ہے کہ اپنے علاقوں سے شہریوں اور بسوں کونہ نکلنے دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرملین مارچ کو روکنے کی کوشش کی تو میرا ہجوم پر کنٹرول ختم ہو جائے گا۔

ادھر لانگ مارچ کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آباد کی انتظامیہ نے ریڈ زون کے اردگرد کنٹینرز لگا کر خاردار تار بچھا دی، ذرائع کے مطابق کنٹینرز کا مقصد ڈپلومیٹک انکلیو، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ ذرائع ضلعی انتظامیہ کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء کو ریڈ زون، شاہراہ دستور پر داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ جبکہ طاہر القادری کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

Source : http://urdu.irib.ir/home/2010-06-28-08-42-28/item/32612

Comments

Search

Ijazat Chains of Authority
Top