طاہر القادری لاہور سے لانگ مارچ پر روانہ
آخری وقت اشاعت: اتوار 13 جنوری 2013 , 09:18 GMT 14:18 PST
تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ طاہر القادری لاہور سے اسلام آباد کی طرف
لانگ مارچ پر روانہ ہو گئے ہیں۔ روانہ ہونے سے پہلے علامہ طاہر القادری نے میڈیا سے
بات کرتے ہوئے اپنے لانگ مارچ کو ’جمہوریت مارچ‘ کا نام دیا۔
انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں ہونے بم دھماکوں پر بلوچستان حکومت کی برطرفی کا
مطالبہ بھی کیا۔
ہمارے نمائندے کے مطابق لانگ مارچ میں خواتین بھی شامل ہیں۔ لانگ مارچ کی سیکورٹی کے لیے پنجاب پولیس اور رینجرز کے اہل کار تعینات کیے گئے ہیں۔
Source : http://www.bbc.co.uk/urdu/rolling_news/2013/01/130113_rolling_news2.shtml
Comments