آسٹریلیا: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا عظیم الشان "ذکرِ حسینؑ کانفرنس" سے خطاب

آسٹریلیا (میلبورن): منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے زیرِاہتمام "ذکرِ امام حسینؑ کانفرنس 2026" میلبورن کے میلٹن کمیونٹی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات، منہاج القرآن انٹرنیشنل وکٹوریہ کے ذمہ داران و وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
کانفرنس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے واقعۂ کربلا کی ابدی تعلیمات، حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی، صبر و استقامت اور حق و صداقت کے لیے ان کی بے مثال جدوجہد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام حسینؑ کی حیاتِ مبارکہ ہر دور کے انسان کے لیے ہدایت، کردار سازی اور ظلم کے خلاف استقامت کا روشن مینار ہے۔
اس موقع پر پاکستان کے معروف بین الاقوامی ثناء خواںِ رسول ﷺ سید زبیب مسعود شاہ بخاری نے منقبتِ امام حسینؑ پیش کی۔ کانفرنس میں ظہیر علوی صاحب، علامہ جاوید ملک صاحب، سید وقار شاہ صاحب، ڈاکٹر شہباز چوہدری، ڈاکٹر ماجد گوندل، ڈاکٹر ظہور احمد، ڈاکٹر سعید انور، رانا شاہد صاحب اور مختار احمد خان سمیت دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر منہاج القرآن وکٹوریہ، MAPC اور مقامی کمیونٹی کے ذمہ داران اور شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں صدر منہاج القرآن وکٹوریہ محسن شفیق، ڈائریکٹر فرخ حسین، جنرل سیکرٹری سید شاہ رفیع الدین قادری، جنرل سیکرٹری MAPC میاں محمد واثق سمیت دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر تمام شرکاء، معاونین اور رضاکاروں کو مبارک باد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں امام حسینؑ کی تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے اور دینِ اسلام کی خدمت کے لیے سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔





























تبصرہ