حاجی اسلم ملتانی اور سید مظفر حسین شاہ کی منہاج القرآن انٹرنیشنل میں شمولیت

مورخہ: 27 جون 2011ء

آسٹریا کے مشہور مزاحیہ شاعر حاجی اسلم ملتانی اور پاک ایشیاء کلچر ویانا کے نائب صدر سید مظفر حسین شاہ نے مورخہ 27 جون 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت اور منہاج القرآن کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کی۔

آسٹریا کی دونوں معروف شخصیات کی منہاج القرآن میں شمولیت ایک پروقار تقریب میں ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم، سیکرٹری جنرل محمد نعیم رضا، شیخ محبوب عالم، حاجی محمد مسعود، حاجی اکبر علی، حاجی ملک نسیم اعوان اور محمد اکرم باجوہ بھی موجود تھے۔ حاجی اسلم ملتانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام کی دینی خدمات قابل ستائش ہیں اور جس خوبصورت انداز میں آپ اسلام کی تعلیمات سے روشناس کراتے ہیں ان کا کوئی ثانی نہیں اور یقینا ان کی قیادت ہی ایسی ہے جس کے ذریعے ہم اپنی زندگیوں کو بدل سکتے ہیں اور دلوں کی ویران بستیوں کو محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روشن کر سکتے ہیں۔

پاک ایشیا کلچر کے نائب صدر سید مظفر حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں سے پوری دنیا میں مسلمانوں کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کیا جارہا تھا اور اس کے ذریعے اسلام کو بدنام کیا جارہا تھا۔ اس سختی کے دور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری ایک مسیحا کے روپ میں سامنے آئے اور انہوں نے اسلام کے بارے میں دنیا بھر میں جاری منفی پراپیگنڈا اور ملک پاکستان میں جاری دہشت گردی اور خود کش دھماکوں کے خلاف چھ سو صفحات پر مشتمل فتویٰ دیا جس سے پوری دنیا میں اسلام کے اوپر لگنے والے مختلف الزامات کو رد کیا گیا اور آج مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مذاہب بھی شیخ الاسلام کے فتویٰ کو بطور ریفرنس کوڈ کرتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ منہاج القرآن کے ساتھ وابستگی اختیار کرنے سے ہماری زندگیاں سنور جائیں گی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ایگزیکٹو کے جملہ عہدیداران نے حاجی اسلم ملتانی اور سید مظفر حسین شاہ کو منہاج القرآن میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: محمداکرم باجوہ

تبصرہ

Top