بھکر: منہاج القرآن دریاخان کے زیراہتمام فلسفہ شہادت حسین علیہ السلام کانفرنس

مورخہ: 18 اگست 2021ء

منہاج القرآن ضلع بھکر کے زیراہتمام پنج گرائیں تحصیل دریا خان میں ’’فلسفہ شہادت حسین‘‘ علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کے میدان میں معرکہ حق و باطل ہوا، جس کا فلسفہ اور پیغام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے ہمیشہ وقت کے باطل طاغوت کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دنیا بھر میں اپنی جدوجہد انقلاب میں پیغام حسین کو ہی عام کیا ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن دریاخان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد کانفرنس میں شریک ہوئی۔

تبصرہ

Top