حبیب الرحمن ملک (کینیڈا) کا دورہ مرکزی سیکرٹریٹ

کینیڈا سے آئے ہوئے حبیب الرحمن ملک کی سربراہی میں تین رکنی وفد نے مورخہ 11  فروری 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ وفد نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات اور تعلیمی ادارہ جات کا وزٹ کیا۔ تمام شعبوں اور ملحقہ اداروں کا وزٹ کرنے کے بعد حبیب الرحمن ملک نے مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ قائدین و سٹاف ممبران کی محنت، لگن اور اخلاص کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا۔ حبیب الرحمان ملک نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ کے دوران سب سے زیادہ جس بات نے انہیں متاثر کیا ہے وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں کام کرنے والے جملہ احباب کا اخلاق ہے اور یہ سب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تربیت کا اثر ہے اور مرکز کا وزٹ کر کے ایک قلبی سکون ملا ہے اور یوں محسوس ہو رہا ہے جیسے ہم اپنے گھر میں موجود ہیں اور یہاں پر کام کرنے والے ہمارے فیملی ممبر ہیں اور یہ اعزاز شیخ الاسلام کو حاصل ہے کہ انھوں نے ہم سب کو تسبیح کے موتیوں کی طرح ایک لڑی میں پر و دیا ہے۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل قادری

تبصرہ

Top