منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب 2023

Quaid-Day-program-2023 in Canada

منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صاحبزادہ شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور صاحبزادہ شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری نے خصوصی شرکت کی۔

قاری شفیق احمد النعیمی الازہری نے تلاوت کلام رحمن کی سعادت حاصل کی جبکہ حافظ محمد عمیر نے ترجمہ پیش کیا۔ استاد شوکت علی کے صاحبزادے استاد محسن شوکت علی و ہمنوا نے نعتیہ کلام پیش کیے۔

تقریب میں صدر MQI کینیڈا خواجہ کامران رشید، پاکستانی کمیونٹی کے لوکل فوکل پرسن چودھری جاوید گجر، ڈاکٹر احسان اللہ وڑائچ، بیرسٹر محمد اقبال کھچی، ارشد بھٹی (CEO ٹورنٹو 360)، علی شان (Z9 ٹی وی چینل)، بدر منیر چودھری (CEOکینیڈا ون ٹی، اخبارِ پاکستان کینیڈا)، صوفی محمد طارق، فہیم انور رندھاوا، چوہدری افضل، ظفر ارشد، علامہ احمد اعوان، حسنین حمید، شیخ عبداللہ راجہ، علامہ سہیل صدیقی، شازیہ شفیق، منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے ذمہ داران، کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی درازیٔ عمر کے لئے دعا کی گئی۔

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

Quaid-Day-program-2023 in Canada

تبصرہ

Top