منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام سیرت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا (رض) کانفرنس

منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام سیرت سیدہ کائنات فاطمۃ الزہرا رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام کی مہمان خصوصی ایم پی اے بیگم عفت لیاقت تھیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد منہاج نعت کونسل نے بارگارہ رسالت ماب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ تبریک پیش کیا اور منقبت بحضور سیدۃ النساء حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پیش کی۔

اس موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل چکوال کی صدر شازیہ کہوٹ نے سیرت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ خود تو آپ عورتوں کی جنت کی سردار ہیں لیکن آپ کے تقوی اور شکر و قنات کا عالم یہ تھا اگر بہت دنوں کے فاقہ کے بعد بھی جب کھانا نصیب ہوتا تو اس وقت بھی کوئی سائل در پر آجاتا تو آپ اس کو واپس نہ لوٹا تی تھیں بلکہ خود پھر فاقہ کر لتیں اور کھانا سوالی کو دے دیتی۔

محفل کو کامیاب بنانے میں مسز عظمی عروج ملک ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے علاوہ دوسری عہدیداران نے بھرپور حصہ لیا اور مہمانوں کو خوش آمدید بھی کہا۔

محفل کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

Top